مالیگاؤں کو ضلع اور جھوڑگا ، نامپور ، منماڑ کو تعلقہ بنایا جائے، این سی پی وفد کی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات و مطالبہ
مالیگاؤں : 30 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹروادی اجیت پوار گروپ کے ضلع صدر رویندر پگار اور مالیگاؤں تعلقہ صدر کشور انگلے کی قیادت میں ایک وفد نے ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی اور انہیں مطالباتی مکتوب پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے مطالبہ کیا ہے کہ آپکی خصوصی جدوجہد سے مالیگاؤں کو ضلع کی تشکیل سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی اقدامات اٹھائیں جائیں۔وفد نے کہا کہ 1980 سے، مالیگاؤں ضلع کی تعمیر کیلئے ترس رہاہے۔اب تک تمام پارٹی لیڈران اس مسئلہ کو حل کرنے کے وعدے کر چکے ہیں۔نیز، یہ ہر الیکشن میں مہم کا مسئلہ بن گیا ہے۔تاہم وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر کے نوٹس میں لانے کی کوشش کی کہ لوگوں میں بے اطمینانی کا احساس ہے کیونکہ آج تک کسی نے بھی اس مسئلہ کو حل نہیں کیا۔ضلع کے زیادہ تر دفاتر اس وقت مالیگاؤں میں موجود ہیں۔ ضلع بناتے وقت صرف چند اہم دفاتر جیسے کلکٹر، ضلع پریشد کو مالیگاؤں میں نئے سرے سے شروع کرنا ہے۔ اس لیے وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر کی توجہ مبذول کرائی کہ ضلع کی تشکیل کے لیے سرکاری خزانے پر زیادہ مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ اس کے علاوہ، ضلع بناتے وقت، یہ تجویز کیا گیا تھا کہ جھوڑگا ، نامپور اور منماڑ نام کے تین تعلقہ بنائے جائیں۔مہاوتی حکومت نے نار پار اور گرنا ندی کو جوڑنے کے منصوبے کو انتظامی منظوری دے دی ہے۔ اس کام کے لیے ٹینڈر کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے اور کام جلد شروع کیا جائے۔ گرنا ویلی کے لیے مجوزہ منجرپڑا 2 پروجیکٹ کو فوری طور پر انتظامی منظوری دی جانی چاہیے۔ مالیگاوں میں پولیس کمشنریٹ کو منظوری دی جائے اور 'پوکرا' اسکیم شروع کی جائے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com