مسجد میں گھس کر مارنے آنے والا اپنے پیروں پر واپس نہیں جاسکتا، سماجوادی لیڈر شان ہند کا نتیش رانے کو کرارہ جواب




مسجد میں گھس کر مارنے آنے والا اپنے پیروں پر واپس نہیں جاسکتا، سماجوادی لیڈر شان ہند کا نتیش رانے کو کرارہ جواب 




مالیگاؤں :2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر ریاست دوسری ریاستوں کے مقابلے میں ایک انتہائی سنجیدہ اور دستوری ریاست ہے ۔یہاں کی عوام اور لیڈران دستور ہند کو مان کر سب مذہب کی عزت کرتے ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے مہاراشٹر جیسی سیکولر ریاست میں بھی فرقہ پرستی بڑھ رہی ہیں اور حیرت کی بات ہے کہ سرکار بالخصوص وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے فرقہ پرستوں کی حمایت کررہے ہیں ۔اقلیت کو نشانہ بنانے کیلئے فرقہ پرست لوگ سستی شہرت حاصل کررہے ہیں ۔شندے اور اجیت پوار کی ریاست میں اس طرح کی فرقہ پرستی جاری ہے اور حکومت خاموش ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی صدر شان ہند نے کیا ۔موصوفہ مہیش نگر میں واقع اپنے مکان پر منعقدہ پارٹی ورکروں کی میٹنگ سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں. انہوں نے کہا کہ نتیش رانے نے کھلے عام مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے اور انہوں نے مراٹھی کے ساتھ ہندی میں بھی دھمکی دی ہے تو نتیش رانے کو ہم اسے مراٹھی زبان میں جواب دیتے ہیں کہ نتیش رانے سن لے کہ اگر کوئی شخص مسجد میں گھس کر مارنے آنے والا ہے تو یاد رکھنا وہ اپنے پیروں پر واپس نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات پر رانے کیخلاف سرکار فوری کارروائی کرے ۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ ملک دستوری ہے ۔یہاں قانون سے سب کچھ چلے گا کسی کے باپ کا راج نہیں چلے گا ۔اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔



 ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے