پاور لوم سبسڈی کا جی آر جاری، نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے آصف شیخ کی جدوجہد کارگر
جعفر نگر میں اسماعیل ملا کی آفس پر اسلم انصاری ،آمین فاروق، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ سمیت بنکروں نے منایا جشن ، حکومتی فیصلے کا خیر مقدم ، مٹھائیاں تقسیم
ممبئی : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسمبلی اجلاس میں گیارہ مارچ کو سرکار نے 27 HP سے زیادہ اور 201 HP سے کم بجلی استعمال کرنے والے پاورلوم پر 0.75 روپے فی یونٹ اور 27 ایچ پی سے کم بجلی استعمال کرنے والے پاور لوم کے لیے 1.00 روپے فی یونٹ سبسڈی نافذ کرنے کی تجویز پیش کی۔اس معاملے کے حوالے سے مذکورہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق، حکومت کا فیصلہ ہے کہ 27 HP سے زیادہ استعمال کرنے والوں کو 75 پیسہ اور 27 سے کم استعمال کرنے والے بنکروں کو 1.00 روپے فی یونٹ اضافی بجلی کی سبسڈی کا اطلاق کیا جائے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے 12 اگست کو مالیگاؤں میں وعدہ کیا تھا کہ میں ایک دو روز میں کابینہ میں اس تجویز کو منظوری دونگا اور انہوں نے 13 اگست کو سبسڈی کی تجویز کو منظوری دی تھی ۔14 اگست کو مالیگاوں کے بنکروں کیساتھ آصف شیخ نے وزیر مالیات اجیت پوار اور ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کے وزیر چندر کانت دادا پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے جی آر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔آصف شیخ کی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل سے کی گئی نمائندگی کارگر ثابت ہوئی اور حکومت نے آج مورخہ 2 ستمبر کو سبسڈی کا جی آر جاری کردیا ہے ۔اس کامیاب نمائندگی پر ہم مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار و وزیر ٹیکسٹائل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس طرح کی تفصیلات سابق کارپوریٹر اسلم انصاری، سابق کارپوریٹر آمین انصاری اور سابق کارپوریٹر اسمعیل ملا، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ نے دی۔
اس ضمن میں انہوں نے مہاراشٹر سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے پاور لوم کے تعلق سے بجلی سبسڈی کے جی آر کی کاپی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار نے آصف شیخ رشید کی کوشش کو قبول کرتے ہوئے آج جی آر جاری کروایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس حکومتی فیصلے میں یہ شرط شامل کی گئی ہے کہ بجلی کی مذکورہ رعایت کا اطلاق صرف ان پاور لوم صنعتوں پر ہو گا جو محکمہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں رجسٹر ہوں اور ان کے لیے منظوری حاصل کر لیں۔ مذکورہ حکومتی فیصلے کے اجراء کے بعد، مختلف عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ ریاست میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بنکر تنظیموں نے سبسڈی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے جی آر کی روشنی روشنی میں بتایا کہ بجلی کے دام میں رعایت کے نفاذ کے لیے درکار رجسٹریشن کی شرط کی منسوخی کے حوالے سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔اس کے مطابق، 27 HP سے زیادہ لیکن 201 HP سے کم اضافی بجلی استعمال کرنے والے لوم مالکان کے لیے 0.75 روپے فی یونٹ کی درخواست کے لیے رجسٹریشن کی شرط کو نرم کرنے کی تجویز اور 27 سے کم اضافی بجلی والے لوم مالکان کے لیے 1.00 روپے فی یونٹ کی تجویز 13 اگست 2024 کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔جو کہ حکومت کے زیر غور تھی۔
جی آر کے مطابق مذکورہ حکومتی فیصلہ 13 اگست، 2024 کو کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق، محکمہ خزانہ کے حوالہ نمبر 566/2024/Vaya-2، مورخہ 30.08.2024 اور محکمہ منصوبہ بندی کے حوالہ نمبر 447/Ka کے ذریعے۔ 1431، مورخہ 2 ستمبر کو منظوری کے مطابق جاری کیا جا رہا ہے۔یہ جی آر مہاراشٹر کے نائب سیکرٹری کرشن بابوراؤ پوار کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پاورلوم سبسڈی کا جی آر جاری ہونے کے بعد مالیگاؤں شہر میں اسماعیل ملا کی آفس پر اسلم انصاری ،آمین فاروق، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ اور اسماعیل ملا سمیت پاور لوم بنکروں نے جعفر نگر میں جشن منایا اور حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com