بجلی سبسڈی کا جی آر سماجوادی ایم ایل اے رئیس شیخ اور ابو عاصم اعظمی کی جدوجہد کا نتیجہ


بجلی سبسڈی کا جی آر سماجوادی ایم ایل اے رئیس شیخ اور ابو عاصم اعظمی کی جدوجہد کا نتیجہ 



مفتی اسمٰعیل اسٹڈی گروپ کے رکن بھی نہیں ، بیگانی شادی میں دونوں عبداللہ دیوانے ، سابق و موجودہ ایم ایل اے پر مستقیم ڈگنیٹی کا طنز 



مالیگاؤں : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بنکروں کو جو خوشخبری آج ملی ہے وہ دسمبر 2023 میں ہی مل گئی تھی. جب سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ناگپور اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھائی اور اسٹڈی گروپ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔اسی طرح رئیس شیخ کی جدوجہد سے اسٹڈی گروپ بنایا گیا تھا ۔اس کے ممبئی کے اجلاس میں بھی ابو عاصم اور رئیس شیخ نے آواز اٹھائی اور پارلیمنٹ چناؤ سے قبل حکومت نے اسٹڈی گروپ کی رپورٹ کے بعد اسے منظوری دی تھی ۔آج جو لوگ جشن منا رہے ہیں وہ اصل میں ناٹک کررہے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف مہیش نگر میں سماجوادی پارٹی کے ورکروں کی میٹنگ سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جس وقت اسمبلی میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی اس وقت مالیگاؤں کے موجودہ ایم ایل اے اسمبلی ہال میں موجود نہیں تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تو اسٹڈی گروپ میں شامل بھی نہیں کیا گیا پھر بھی وہ کریڈٹ کا ڈھونگ رچ رہے ہیں۔اس کے علاوہ ابھی سابق ایم ایل اے بھی اچانک جوش میں آگئے اور اجیت پوار سے منظوری کا واویلا مچانے لگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے سابق اور موجودہ ایم ایل اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیگانی شادی میں دونوں عبداللہ دیوانے ہیں ۔اصل میں یہ جی آر رئیس شیخ کی جدوجہد سے نکلا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ابھی بل کب سے سبسڈی کا اہل ہوگا کیا طریقہ رہیگا؟ اسکی تفصیل ہم حاصل کررہے ہیں اور بل کے تعلق سے ہم بجلی کمپنی سے بات چیت کرینگے اور مہاوترن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سبسڈی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس لئے بنکروں کو اطمینان رکھنا چاہیے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے یہ بھی کہا کہ جس کا کام ہو اسکی حوصلہ افزائی ہونا چاہئے ۔اور رئیس شیخ نے یہ کام کیا ہے اس لئے انکی حوصلہ افزائی ہونا چاہئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے