ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو آن لائن پورٹل پر شکایات، نتیش رانے کو اسمبلی سے معطل کر سخت قانونی کارروائی کی جائے



ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو آن لائن پورٹل پر شکایات، نتیش رانے کو اسمبلی سے معطل کر سخت قانونی کارروائی کی جائے 


ڈی جی پی، ایڈیشنل ایس پی اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں آصف شیخ کی شکایت، اشتعال انگیز بیانات پر رانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ 



مالیگاؤں : 2 ستمبر (پریس ریلیز) یکم ستمبر کو احمد نگر میں منعقدہ جلسہ عام میں تفرقہ انگیز بیانات دینے اور مسلمانوں کے تعلق سے فحش کلامی کرنے پر ایم ایل اے نتیش نارائن رانے کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے ۔اس طرح کا شکایتی مکتوب مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ریاست مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو ان لائن پورٹل کے ذریعے کیا ہے ۔اس مکتوب میں شکایت کنندہ شیخ آصف شیخ رشید نے شکایت کی ہے کہ ایم ایل اے نتیش رانے نے جان بوجھ کر یکم ستمبر کو احمد نگر میں عوامی جلسہ میں ایک کثیر طبقہ کی قیادت کی اور اقلیتی برادری کے بارے تعلق سے نازیبا کلمات ادا کرتے ہوئے رام گیری مہاراج کے متنازعہ بیان کی حمایت کی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے کہ اقلیتی برادری خوف و ڈر کا احساس کرے۔ نتیش رانے نے مذکورہ جلسہ عام میں مسجد کے سامنے اس طرح سے اشارے کیے کہ اقلیتی برادری میں دہشت پیدا ہو جائے اور اس کے بعد کی عوامی میٹنگ میں انہوں نے اقلیتی برادری کے ساتھ بدسلوکی کی اور کہا کہ وہ مسجد میں گھس کر مسلمانوں کو مارینگے۔ نتیش رانے کی جانب سے مسلم سماج اور ہندو سماج کے درمیان نفرت اور تناؤ کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اور جان بوجھ کر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلا کر جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی اور خوف کا ماحول پیدا کیا گیا۔

آصف شیخ رشید نے مزید شکایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب نتیش رانے کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات جاری تھا تب انہیں محکمہ پولیس کا تحفظ بھی حاصل تھا۔ رانے کے مذکورہ بیان اور پولس کی عدم توجہی کی وجہ سے مہاراشٹر کے مسلمان میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیاہے۔چونکہ آپ ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور مہاراشٹر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی اہم ذمہ داری آپ کے ذمہ ہے، اس لیے آپ نے ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف انڈین جوڈیشل کوڈ کے تحت دفعہ 298 اور 300 درج کی جائے اور IT ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت ایک مخصوص سماج کو نشانہ بنانے کے لیے دھمکیاں دینے اور دہشت گردی پھیلانے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے آصف شیخ رشید نے ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ نتیش رانے مہاراشٹر کے ایم ایل اے ہیں اور انہوں نے بطور ایم ایل اے حلف لیا ہے کہ ہم ریاست میں ہر سماج و برادری کا احترام کرینگے اب جبکہ انہوں نے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی اور قانون کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ اس لئے نتیش رانے کی رکنیت منسوخ کرنے کی تجویز بھی آپ حکومت کو پیش کریں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تجویز کو ڈائریکٹر جنرل آف پولس کی جانب سے اسمبلی سپیکر کو بھیجا جائے۔تاہم، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایم ایل اے نتیش رانے کے خلاف ان کے غیر آئینی بیانات اور رویے کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کو دھمکی دینے اور اقلیتی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے قانونی کارروائی کریں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فوری طور پر ایسی ہدایات جاری کریں اور مقدمہ درج کر انہیں گرفتار کرے ۔اس کے علاوہ آصف شیخ رشید نے عائشہ نگر پولس اسٹیشن سمیت مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی اور ڈی وائے ایس پی کو بھی شکایت درج کرنے کیلئے ایکدم عرضداشت دی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے