موجودہ و سابق ایم ایل اے پر مستقیم ڈگنیٹی کی شدید تنقید ، سابق ہر چوری تو موجودہ پر ماسٹر چوری کے سنگین الزامات



موجودہ و سابق ایم ایل اے پر مستقیم ڈگنیٹی کی شدید تنقید ، سابق ہر چوری تو موجودہ پر ماسٹر چوری کے سنگین الزامات



دادا بھسے کے آگے مفتی اسمٰعیل مرغا بنے ہوئے ہیں ، 145 کروڑ کے کاموں میں مالیگاؤں سینٹرل کو صرف 15 کروڑ کے کام، مالیگاؤں کیساتھ پھر ناانصافی



دادا بھسے ،مفتی اسمٰعیل ،آصف شیخ اور پرشاشک کیخلاف سماجوادی نے احتجاج کا اعلان کیا ،ہم پر کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتا، مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس 
 




مالیگاؤں : یکم ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں ترقی کے نام پر صرف خبروں میں رہتا ہے لیکن زمین پر کام نہیں ہوتا ۔موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل بھی بتاتے ہیں کہ میرے فنڈ سے فلاں کام ہوا ۔ماضی میں بھی شیخ رشید خاندان دادا بھسے کیساتھ تھے اور آج بھی مفتی اسمٰعیل دادا بھسے کیساتھ ہیں ۔ایسا کیا ہے دادا بھسے میں جو دونوں خاندان دادا بھسے کیساتھ رہتے ہیں؟ ۔ابھی حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ آؤٹر کے ایک افتتاحی تقریب میں مفتی اسمٰعیل دادا بھسے کے سر سے کچرا صاف کررہے ہیں یہ چاپلوسی مالیگاؤں کا دبدبہ ختم کررہی ہیں۔اس طرح کے تنقیدی جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے سماجوادی رابطہ آفس پر شب دس بجے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی سے 130 کاموں کے 35 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری ہوا ۔جس میں صرف دس کام مالیگاؤں سینٹرل کیلئے دیا گیا جبکہ کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے بارہ کروڑ روپے خرچ ہونگے لیکن ہمیں پانچ کروڑ روپے کے ہی کام ملینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل کی اہم شاہراہ مرزا غالب روڈ اور نعمانی بریج کے کام کو بھی ایک سال ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سینڈ وے بریج کی ضرورت نہیں تھی بلکہ نعمانی بریج وقت کی ضرورت ہے ۔ہم نے کمشنر سے سینڈوے بریج کی بجائے نعمانی بریج بنانے کی کوشش کی تھی ۔ مستقیم ڈگنیٹی کہ اس وقت موجودہ ایم ایل اے نے کہا تھا کہ دو مہینے میں نعمانی بریج کا کام شروع ہوجائے گا لیکن دو سال ہوچکے ہیں اب تک کام نہیں ہوا ۔مالیگاؤں آؤٹر میں روڈ، گٹر ،گارڈن اچھے بن گئے ہیں تو وہ وزیر موصوف تزئین کاری کررہے ہیں لیکن مالیگاؤں سینٹرل میں کوئی کام نہیں ہوا ۔موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی دادا بھسے کے آگے مرغا بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سماجوادی پارٹی کے ورکروں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کررہے ہیں جس میں اس ناانصافی اور بدعنوانی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرینگے اب چاہے لوگ اسے دادا بھسے ،موجودہ ایم ایل اے اور پرشاشک کمشنر و سابق ایم ایل اے کیخلاف سمجھیں لیکن ہم احتجاج کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ دادا بھسے کے حلقہ میں آنے والے مسلم علاقوں میں بھی کام کاج نہیں ہوا ۔رمضان پورہ دیانہ مالدہ میں تعمیری کام نہیں ہوئے ہیں ۔اس سے قبل بھی موجودہ آمدار کو دادا بھسے نے 110 کروڑ روپے میں سے صرف 6 کروڑ روپے کے کام دیئے ہیں جو کہ مالیگاؤں سینٹرل کیساتھ کھلی ہوئی ناانصافی ہے ۔اس کے باوجود بھی موجودہ آمدار واہ واہی کررہے ہیں جو کہ قابل شرم ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم عنقریب سابق ایم ایل اے و موجودہ ایم ایل اے کی بدعنوانی کیخلاف عوام کے بیچ جائیں گے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کاغذات کیساتھ ثابت کرنے پر آگئے تو سابق چمپیئن چور تو موجودہ چوری میں باپ (ماسٹر چور) چور نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کس قبرستان کی چوری اور کس مسجد کے پاس کی روڈ غائب ہوگئی ہیں؟ان جیسی چوریوں کو ہم بے نقاب کرینگے ۔موجودہ اور سابق ایم ایل اے دونوں بدعنوانی میں ملوث ۔دونوں نے چار "ٹھیکہ پر سیٹلمینٹ کرلیا ہے ۔سابق ایم ایل اے ہماری نقل کرتے آرہے ہیں ۔ہم پر کوئی چوری کا الزام نہیں لگا سکتا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ شہر میں ہر ہفتہ افتتاح ہورہا ہے ۔11 ہزار کالونی میں جو گارڈن کا افتتاح ہوا ہے وہ کبھی بنے گا نہیں ۔موجودہ ایم ایل اے دادا بھسے کیساتھ ٹھیکہ داری میں سیٹنگ کرنے کیلئے پی ڈبلیو ڈی سے کام کروا رہے ہیں ۔تاکہ انہیں کام نہیں صرف کمیشن مل جائے ۔مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی سے موجودہ ایم ایل اے کو کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں لیکن وہ چاہیں تو انکے لیڈر اجیت پوار سے انکوائری کرواسکتے ہیں لیکن وہ انکوائری نہیں کروا رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اجیت پوار مہاراشٹر کے سب سے طاقتور لیڈر ہیں حتیٰ کہ سی ایم سے بھی زیادہ طاقتور ہیں لیکن سابق ایم ایل اے بھی بدعنوانی میں ملوث ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ دونوں کی ملی جوڑ ہیں ۔اس کیخلاف ہم آواز اٹھائیں گے اور عوام و بتائیں گے کہ ان دونوں نے مل کر مالیگاؤں کا نقصان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج بت پرستی کا درس دے رہے ہیں وہ خود بھی کل تک گنپتی کا چندہ دیتے تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آواز وہی اٹھائے جو شفاف کردار رکھتا ہو ۔ہم نے 2019 میں نعمانی بریج اور 52 کام، 37 کاموں کو دوربین سے تلاش کیا تھا آج وہ لوگ ہماری نقل کررہے ہیں ۔ہم پر کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگا سکتا ۔اس پریس کانفرنس میں اطہر حسین اشرفی، سلیم گڑ بڑ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے