مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے نتیش رانے اور گری راج مہاراج کیخلاف سرکار فوری کارروائی کرے





مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے نتیش رانے اور گری راج مہاراج کیخلاف سرکار فوری کارروائی کرے



ہائی کورٹ و سپریم کورٹ سے دخل اندازی کی اپیل ، سرکار کی سرزنش کرنے سوموٹو پٹیشن دائر  کرنے آصف شیخ کا مطالبہ



مالیگاؤں :2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مسلمانوں اور مسجد پر نازیبا جملہ کسنے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مہاراشٹر سرکار نتیش رانے پر مقدمہ درج کرے ۔اسی طرح حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے گری راج مہاراج کے خلاف گرفتاری کی کارروائی کرے ۔اس ملک اور ریاست میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے۔قانون نے ہر شہری کو مذہبی آزادی دی ہے اس لئے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے گری راج مہاراج اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے نتیش رانے کیخلاف حکومت کارروائی کرے ۔انہیں گرفتار کرتے ہوئے سزا دی جائے ۔اس طرح کا مطالباتی بیان مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے دیا ہے ۔انہوں نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جس قانونی و دستوری عہدے پر فائز ہیں انہیں چاہیے کہ وہ گستاخ گریز راج کی پشت پناہی نہ کرے بلکہ انکے خلاف کارروائی کرے ۔اسی طرح سرکار نتیش رانے پر لگام لگائے ۔آصف شیخ نے اس ضمن میں سپریم کورٹ و ممبئی ہائی کورٹ سے بھی گزارش کی ہے کہ کورٹ ان دونوں اشخاص کیخلاف دخل اندازی کرے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں سومونو پٹیشن دائر کرے اور ان پر سخت کاروائی کا حکم ریاستی سرکار کو دے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے