آج سے مالیگاؤں کا ایم ایل اے میں ہوں ، مالیگاؤں سے اسمبلی کی امیدوار شان ہند ،ابو عاصم اعظمی کا اعلان
ساوتری بائی پھلے کی تعلیمی ہمسفر فاطمہ شیخ کا تعلق مالیگاؤں سے، میں فاطمہ شیخ کیلئے مالیگاؤں میں یادگار بناؤں گا، ابو عاصم کا وعدہ
میں اسمبلی چناؤ میں چن کر آئی تو تعلیم، خواتین کے تحفظ و روزگار، پاور لوم صنعت کیلئے ترقی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے انتظامات کرونگی :شان ہند
مفتی اسمٰعیل اور شیخ رشید گھرانے کی ملی جوڑ سے تیسری قیادت کو ابھرنے نہیں دیا گیا، ترقی کا نعرہ صرف نعرہ رہ گیا:مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : 30 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ساوتری بائی پھلے کو جگہ دینے والی فاطمہ شیخ کو مالیگاوں والوں نے بھی فراموش کردیا، سرکار بھی بھول گئی ۔میں نے اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی کہ جس طرح پونہ میں ساوتری بائی کی یادگار بنائی جارہی ہیں وہیں سرکار فاطمہ شیخ کی بھی یادگار بنائے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔مالیگاؤں شہر مجاہدین آزادی کا شہر ہے ۔عورتوں کی تعلیم میں پورے ملک میں سب سے پہلے ایک مسلمان خاتون فاطمہ شیخ نے کردار ادا کیا جس کا تعلق مالیگاؤں سے ہے ۔مالیگاؤں شہر میں وسائل نہ ہونے کے بعد بھی تعلیم کا گراف پوری ریاست میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے ۔یہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے ۔یہاں کے مسلمان ایمان والے اور سمجھدار ہیں ۔میں اہل مالیگاؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر و ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کیا ۔موصوف ڈائمنڈ لانس میں منعقدہ اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام نے سماجوادی کے ایم ایل اے کو چن کردیا تو میں مالیگاؤں شہر میں فاطمہ شیخ کے نام پر یاد گار بناؤں گا ۔یہ میرا مالیگاؤں شہر ہے بنکروں کا مالیگاؤں ہے ۔جو پورے ہندوستان کے ننگے لوگوں کو کپڑا پہناتا ہے اور وہ بنکر خود کپڑوں کیلئے ترس رہا ہے،گھر کیلئے ترس رہا ہے ۔سرکار کا کام بیوپار کرنا نہیں عوام کو روزی روٹی کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مجھے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر سے صرف چھ، سات ایم ایل اے دےدو میں سرکار کو مالیگاوں میں لاکر کھڑا کرو دونگا۔اور ان سے مالیگاؤں کے مسائل حل کراؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ ابو عاصم نے کسی بھی ووٹ دینے کا پیسہ نہیں لیا ۔کوئی لیتا ہے تو لے، اپنے اپکو بڑا عالم بنا پھرتے ہیں ۔مجھے کچھ بولنا نہیں لیکن ابوعاصم کو مالیگاوں سے ایک ایم ایل اے دو پھر دیکھو ہم مالیگاؤں کے کام انکے باپ سے کس طرح کرواتے ہیں ۔ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں شہر سے سماجوادی پارٹی کی شان ہند کی امیدواری کا اعلان کیا ۔موصوف نے دھولیہ کے ارشاد جاگیر دار کے نام کیوں بھی امیدواری کا اعلان کیا ۔ابو عاصم نے کہا کہ ہم مائناریٹی میں ہونے کے باوجود بھی مسلک اور برادری کے الگ الگ خانوں میں بٹ گئے ۔خدا کے واسطے ایک ہوجاؤ ۔میں مہاراشٹر کے مسلمانوں کیلئے لڑتا ہوں، اسمبلی میں آواز اٹھاتا ہوں مجھے کسی عہدے اور روپیہ پیسہ کی لالچ نہیں ہے میں قوم کیلئے لڑ رہا ہوں ۔سرکار نے اقتدار کے دم پر بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر بنا دیا ۔اور اب وقف کی زمینوں پر سرکار کی نیت خراب ہورہی ہیں لیکن اندیا الائنس قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے بل کو واپس کیا ۔اکھلیش یادو، راہل گاندھی اور ممتا بنرجی سمیت انڈیا الائنس کے لیڈران اور عوام قابل مبارکباد ہیں ۔
موصوف نے کہا کہ آج ہندوستان میں فرقہ پرستی بڑھ رہی ہیں۔مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے سرکار تماشا دیکھ رہی ہیں ۔مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے ۔وکاس گڑھ میں ہندو فرقہ پرستوں کی جانب سے مسجد کی توڑ پھوڑ ہوتی ہے قرآن مجید کو جلایا جاتا ہے اور ملزمین کو ضمانت بھی مل جاتی ہیں لیکن بارہ نومبر کے معاملے میں مالیگاؤں کے نوجوانوں کو ایک ایک سال جیل میں قید رکھا جاتا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ۔ابو عاصم نے ایک مفکر مولانا علی میاں ندوی کا قول پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کے تمام مسلمان تہجد گزار اور پنج وقت کے نمازی بن جائیں اور سیاسی سوج بوجھ نہ ہوتو ملک میں مسلمانوں کی سرخروئی نہیں ہوسکتی ۔اس لئے ہمیں اب سیاسی طور پر بیدار ہونا ہوگا ۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں میں کام کاج نہیں ہورہا ہے اگر میں یہاں کا ایم ایل اے ہوتا تو انکے باپ سے کام کرواتا ۔مالیگاؤں کی عوام سے گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ مجھکو مالیگاؤں سے ایک ایم ایل اے دےدو۔شان ہند کو میں اسمبلی میں کاندھے سے کاندھا ملا کر آپکے مسائل حل کراؤں گا ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ آج سے میں آپکا ایم ایل اے ہوں. آدھی رات کو کسی بھی معاملے میں مجھکو فون لگاؤ، چاہے کمشنر ہو یا پولس یا پھر کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو ابو عاصم آپکا خادم ہے کام کرنے تیار ہیں ۔ڈائمنڈ لانس میں ابو عاصم اعظمی نے حالات کی روشنی میں انتہائی عاجزی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں مالیگاؤں کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ مجھکو ایک ایم ایل اے دو میں ہر ممکن تعاون کرونگا، انہوں نے جلسہ عام میں موجود عوام سے وعدہ لیا اور تمام شرکاء نے شان ہند کو اسمبلی میں کامیاب کرنے کا وعدہ کیا ۔
اس جلسہ عام میں سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر و اسمبلی کی امیدوار شان ہند نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ شہر میں سیاسی تبدیلی کا ضامن ہوگا ۔جس طرح مالیگاؤں کے لوگوں نے دوسری ریاستوں کے لوگوں کو پناہ دی اسی طرح بڑا دل رکھ کر ہمیں لوگوں کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کے سیاسی بحران کی پہچان ہے کہ ہمارے لیڈران برادری واد اور مذہبی چولا پہن کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور یہ 1999 کے بعد سے جاری ہے ۔ایک خاندان نے 15 سال اور ایک خاندان نے دس سال اسمبلی میں راج کیا لیکن مالیگاؤں کو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں دیا ۔موصوفہ نے کہا کہ شہر کے ایک لیڈر بی جے پی کے ساتھ رہنے والی پارٹی کے لیڈران سے مل رہے ہیں ۔بارہ نومبر کے معاملے میں دونوں لیڈران خاموش تھے صرف ہم نے عوام کی خدمت کی ۔شان ہند نے کہا کہ 70 فیصد ٹیکس بھرنے والی مالیگاؤں سینٹرل کی عوام کے حصے میں کھنڈرات آرہے ہیں اور مالیگاؤں آؤٹر میں تعمیری کام جاری ہے ۔موصوفہ نے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں شہر سے خالص سیاسی لیڈر کو منتخب کیا جائے۔انہوں نے عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چن کر آئی تو خواتین کے روزگار، تحفظ اور شہریان کیلئے تعلیم،پاور لوم صنعت کیلئے ترقی ، نوجوانوں کیلئے روزگار کے انتظامات کرونگی ۔سوت کے بیوپاری کی من مانی اور پاور کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لونگی۔شہر کو تعمیر و ترقی کی سمت لیکر آگے بڑھونگی ۔
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے شیر ابو عاصم اعظمی قوم و ملت کے خیر خواہ اور ہمدرد ہیں، بلا خوف و خطر بولتے ہیں۔ہمیں انکے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے ۔مالیگاؤں سینٹرل کے ایم ایل اے دادا بھسے کے آگے مرغا بنے ہوئے ہیں، کتنی بے شرمی ہے کہ ہمارا مالیگاؤں ڈیولپمنٹ کیلئے ترس رہا ہے اور ایک ایم ایل اے آؤٹر کے پروگرام میں شان سے جارہا ہے،مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ڈیولپمنٹ کے نام پر شہر میں فرقہ پرستی کی جارہی ہیں ۔مالیگاؤں شہر کے دو حصے ہوچکے ہیں ۔ایک حصہ مالیگاؤں کے ٹیکس سے ترقی کررہا تو دوسرا حصہ ترقی سے محروم ہوگیا ہے ۔پاورلوم بنکر ،سبسڈی کے نام پر سیاسی کریڈٹ لینے والے سابق ایم ایل اے آصف شیخ اور موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ دونوں کا تعلق اسٹڈی گروپ سے نہیں ہے پھر بھی عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔پاور کمپنی سے بنکر پریشان ہیں لیکن کوئی بولنے والا نہیں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ دو خاندانوں کے بیچ سماجوادی تیسری طاقت کے روپ میں ابھر رہی ہیں۔مفتی اسمٰعیل اور شیخ رشید گھرانے کی ملی جوڑ سے تیسری قیادت کو ابھرنے نہیں دیا گیا انہوں نے مالیگاؤں شہر پر راج پاٹ کیا لیکن ترقی کا نعرہ صرف نعرہ رہ گیا ۔اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ مالیگاؤں شہر سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنایا جائے ۔اس جلسہ عام میں عوام کا جم غفیر موجود تھا ۔سماجوادی زندہ باد اور اگلی ایم ایل اے شان ہند کے نعرے سے جلسہ عام کی فضا میں گونجنے لگے ۔ورکروں میں زبردست جوش و خروش نظر آیا ۔دن بدن سماجوادی پارٹی کی بڑھتی مقبولیت کے چلتے آج بھی درجنوں افراد نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔یہ جلسہ عام قاری زین العابدین کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔اس جلسہ عام میں شہر سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران کے علاوہ کل جماعتی تنظیم کے صدر و اراکین سمیت سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔یہاں اطہر حسین اشرفی، ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،دھولیہ کے آمین پیٹل، اورنگ آباد کے عبد الرؤف وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com