مزید 80 مساجد و مدارس میں سولار پینل نصب کرنے کیلئے پرپوزل پیش ، جلد ہی منظوری دینے اجیت پوار کا تیقن
مالیگاؤں کے مدارس و مساجد کے کے ذمہ داران نے آصف شیخ کی قیادت میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کر شکریہ ادا کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف، اجیت پوار سے اعتراض درج کرنے مالیگاوں کے وفد کی اپیل
مالیگاؤں : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ ماڈرنائزیشن کے تحت مہاراشٹر کے مساجد و مدارس میں سولار سسٹم کے لئے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی تجویز پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے توسط سے جی آر میں ترمیم کی اور اسی کے تحت مالیگاؤں شہر کی 110 مساجد و مدارس کو سولار پینل نصب کرنے کی منظوری گزشتہ جمعہ کو دی گئی جس کے لئے پانچ کروڑ روپے فنڈ بھی منظور کیا گیا ۔مساجد و مدارس میں سولار سسٹم لگانے کیلئے PWD کے افسران ایک طرف مالیگاؤں شہر میں سروے کررہے ہیں کہ مساجد و مدارس میں کس مقام پر سولار نصب کیا جائے وہیں دوسری طرف مالیگاؤں کے انہی مساجد و مدارس کے ذمہ داران کا ایک وفد آصف شیخ کی قیادت میں ممبئی پہنچا ۔جہاں انہوں نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد و شکریہ پیش کیا ۔شہر کی ایک سو دس مساجد و مدارس میں سولار سسٹم کی منظوری پر نمائندہ وفد نے آصف کی قیادت میں اجیت پوار کا شکریہ ادا کیا ۔اس طرح کی اطلاع ممبئی سے آصف شیخ رشید نے نمائندہ بیباک کو دی ۔آصف شیخ رشید نے یہاں اجیت پوار سے کہا کہ چونکہ مالیگاؤں شہر مساجد و مدارس کا شہر ہے اور ابھی صرف 10 تا 15 فیصد مسجد و مدرسہ کا ہی عریضہ منظور ہوا ہے لہذا ابھی مزید عریضہ جمع ہورہے ہیں آج ہم نے مزید 80 مساجد و مدارس کے پرپوزل کو یہاں جمع کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انہیں بھی منظوری دی جائے گی ۔اس پر اجیت پوار نے تیقن دیا کہ اسمبلی الیکشن کے ضابطہ اخلاق سے پہلے ان مساجد و مدارس کے پرپوزل کو منظور کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ چونکہ یہ جی آر ریاست مہاراشٹر میں آباد تمام مساجد و مدارس کیلئے ہیں اور ہماری خبر پوری ریاست میں وائرل ہونے سے میڈیا کے ذریعے عوام کو پتہ چلنے سے ہمیں دیگر شہروں سے بھی نمائندگی کیلئے فون آرہے ہیں کہ ان شہروں کی مساجد و مدارس میں بھی سولار سسٹم منظور کیا جائے ۔اس لئے انہیں بھی اس اسکیم کا فائدہ دیا جائے ۔اجیت پوار نے کہا کہ آصف شیخ کی تجویز سے ہم نے یہ جی آر جاری کیا ہے اور پوری ریاست کے تمام مساجد و مدارس کو سولار پینل کیلئے فنڈز فراہم کیا جائے گا ۔
اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے کے خلاف ہم نے ایک محضر نامہ اجیت پوار کو پیش کیا جس میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ وقف ترمیمی بل رد کیا جائے اور سابقہ وقف قانون کو ہی نافذ رہنے دیا جائے کیونکہ یہ وقف کی املاک کسی ایک شخص کی نہیں ہوتی یہ اللہ کیلئے وقف کردی جاتی ہے اور اس املاک کے حقدار صرف مسلمان ہی ہوا کرتے ہیں ۔اس لئے اجیت پوار اپنی ہمنوا و ہم خیال سیکولر جماعتوں سے مشاورت کرے اور مرکزی حکومت سے بل واپس لینے کیلئے جدوجہد کریں ۔اجیت پوار نے اس وقف ترمیمی بل کیخلاف اپنی پالیسی ظاہر کرتے ہوئے اسے رد کرنے کیلئے نتیش کمار اور چندرا بابو نائڈو سے بات چیت کرنے اور مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔اس وفد میں مالیگاؤں سے آصف شیخ رشید ،جے اے ٹی کیمپس کے چیرمین نہال انصاری، حافظ جمیل اشاعتی،صوفی نور العین صابری گروپ ، سلیم انور، عبد العلیم صدیقی، انیس اظہر، شاہد ریشم والا ،اعجاز عمر ،اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،اکبر سیٹھ اشرفی، اخلاق شاہ،حافظ اسماعیل، راجو انجینئر، سید مسلم، عابد شکو، صغیر ممبر،اشفاق ایوبی سر، مسلم انصاری ،نظیر بھائی،رفیق کھجور والا سمیت شہر کے مساجد و مدارس کے ذمہ داران و علما کرام موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com