وزیر خزانہ اجیت دادا پوار سے شکشک سمنوئے سنگھ کی ملاقات، اضافی گرانٹ دینے کا مطالبہ، اجیت پوار کا مثبت تیقنآزاد میدان میں اضافی گرانٹ کیلئے اساتذہ کا دھرنا، ریاست بھر کے اساتذہ سے شرکت کی اپیلممبئی : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج گیارہ ستمبر کو مہاراشٹر کے وزیر خزانہ و نائب وزیر مالیات اجیت پوار سے مہاراشٹر شکشک سمنوئے سنگھ کے ذمہ داران نے ملاقات کرتے ہوئے اضافی گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔اس طرح کی تفصیلات شکشک سمنوئے سنگھ کے بھرت جامنک سر نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اضافی گرانٹ کی فائل کے تعلق سے فالو اپ لیا گیا گیا تو ابتدائی طور پر وزارت کے محکمہ خزانہ میں معلومات سے پتہ چلا کہ محکمہ خزانہ اس تجویز کو آئندہ کابینہ میں پیش کرنے کے لیے مثبت ہے۔ وزیر خزانہ اجیت دادا پوار سے ملاقات میں مرحلہ وار اضافی گرانٹ کے تعلق میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پر اجیت دادا پوار نے کہا کہ یہ موضوع میں جانتا ہوں اگر یہ موضوع سب کی بھلائی کے لیے ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔میں اس مسئلے کو حل کروں گا۔اس سلسلے میں شکشک سمنوئے سنگھ کے ذمہ داران نے اساتذۂ کرام و معلمات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلدی فیصلہ لینا ہے تو آزاد میدان پہنچیں ورنہ تاخیر سے فیصلہ لینا ہے توےگھر بیٹھ کر انتظار کریں بس بتایا کہ کیا ہوا ہے۔ میری تنخواہ میری ذمہ داری کے تحت تمام اساتذہ آزاد میدان پہنچیں ۔اجیت پوار سے ملاقات کرنے گئے وفد میں بھرت جامنک، آشیش،پرشانت مرکاڈ، منکیشور گالانڈے،چرنداس گونڈا، ادھو شیلکے،پروین کواڈے،میور ڈونگرے وغیرہ موجود تھے ۔
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com