بجلی سبسڈی کا GR جلد ہی نکلے گا ، کابینہ کی پروسیڈنگ کو ملی منظوری،بنکروں سے اطمینان رکھنے اسلم انصاری کی اپیل
نائب وزیر اعلیٰ اجیت سے آصف شیخ رشید کی نمائندگی کارگر، اسلم انصاری نے بجلی سبسڈی کے تعلق سے تفصیلات بتائی
مالیگاؤں : 29 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی مالیگاوں آمد پر آصف شیخ رشید کے توسط سے شہر کے بنکروں نے مطالبہ کیا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں بجلی سبسڈی کے تعلق سے منظوری دی جاچکی ہیں لیکن ابھی تک اس کا جی آر جاری نہیں کیا گیا ہے، لہذ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے بنکروں کو 27 ہارس پاور استعمال کرنے والے بنکروں کو ایک روپیہ فی یونٹ اور اس سے کم والوں کو 75 پیسہ فی یونٹ رعایت دی جائے ۔اس کیلئے جلد از جلد جی آر جاری کرتے ہوئے بنکروں کو سہولت فراہم کی جائے ۔اس پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے 13 اگست کو کابینہ کی میٹنگ میں خود تجویز پیش کرتے ہوئے اسے منظوری دی ۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ جلد ہی جی آر جاری ہوجائے گا ۔اس طرح کی کارگزاری سابق کارپوریٹر و آصف شیخ رشید کے دیرینہ ساتھی اسلم انصاری نے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ گزشتہ 13 اگست کو کابینہ میں بجلی سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا اور آئندہ کابینہ میں اس میٹنگ کی پروسیڈنگ منظور کرتے ہوئے چند دنوں میں جی آر جاری کیا جائے گا ۔بالکل ٹھیک اسی طرح آج نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کابینہ کی پروسیڈنگ کو منظوری دی اور ممکن ہے کہ جلد ہی پاور لوم بنکروں کو بجلی بل سبسڈی کے تعلق سے جی آر ڈکلیئر کردیا جائے گا ۔اسلم انصاری نے یہ تمام تفصیلات آصف شیخ رشید سے فون پر گفتگو کرنے کے بعد آصف شیخ کے حوالے سے دی اور بتایا کہ جی آر جاری ہوجانے کے بعد بنکروں کو کافی سہولت ملے گی اور شہر کے کاروبار میں اضافہ ہوگا ۔اسلم انصاری نے کہا کہ شہر کے بنکر اور پاور لوم تنظیمیں اطمینان رکھیں ہم نے کام ہاتھ میں لیا ہے تو ان شاء اللہ ضرور پورا کرینگے ۔شہر کے بنکر کسی فوٹو چھاپ بنکر تنظیموں اور سیاسی لیڈران کے بہکاوے میں نہ آئیں، گمراہ نہ ہو، کریڈٹ لینے اور تنقید کرنے کئی لوگ آئیں گے لیکن آپ اطمینان رکھیں ہم ہی کام کرینگے کیونکہ ہم نے ہی آصف شیخ اور شیخ رشید کیساتھ مل کر بنکروں کیلئے کروڑوں روپے کے کام کئے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com