گرنا ڈیم کی کھڑکیاں صبح کھولی جائے گی ، ضلع کلکٹر جلگاؤں کا سرکلر ، تمام متعلقہ حکام کو ہدایت، گرنا ڈیم و ندی کے اطراف آباد عوام سے اپیل



گرنا ڈیم کی کھڑکیاں صبح کھولی جائے گی ، ضلع کلکٹر جلگاؤں کا سرکلر ، تمام متعلقہ حکام کو ہدایت، گرنا ڈیم و ندی کے اطراف آباد عوام سے اپیل 





مالیگاؤں : 26 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت تعلقہ میں زبردست بارش کے سبب گرنا ندی میں آنے والی تمام ندیوں اور نالوں کے پانی سے طغیانی آئی ہوئی ہیں ۔گرنا ندی میں سیلابی کیفیت ہونے سے تمام پانی گرنا ڈیم میں ذخیرہ ہورہا ہے ۔شام چھ بجے تک گرنا ڈیم میں 74 فیصد پانی بھر گیا ہے اور بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو امید ہے کہ صبح تک گرنا ڈیم سو فیصد بھر جائے گا ۔گرنا ڈیم سے پانی چھوڑنے کیلئے ضلع کلکٹر جلگاؤں ایریگیشن نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اطراف کے دیہاتوں اور گاؤں کے عوام کو خبر دار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گرنا ڈیم سے پانی کو گرنا ندی  میں چھوڑنے کی پیشگی اطلاع دی جارہی ہیں ۔


مورخہ 26 اگست کو شام 6.00 بجے 14730 ایم ایل ڈی یعنی (74%) پانی کا ذخیرہ گرنا ڈیم میں جمع ہوگیا ہے۔ کلکٹر کی پریس نوٹ کے مطابق ڈیم کے آپریشنل شیڈول کے مطابق 26 اگست 2024 کی رات تک گرنا ڈیم میں 90 فیصد پانی ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ گرنا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 35000 سے 40000 کیوسک ہے۔ گرنا ڈیم میں بارش کے پانی کی آمد کے پیش نظر اور ڈیم کی حفاظت کے لیے ندی میں چھوڑنا ضروری ہے۔

 
تاہم گرنا ڈیم میں 90% پانی ذخیرہ کرنے کے بعد اضافی سیلابی پانی گرنا ندی میں چھوڑا جائے گا، لہٰذا گرنا ڈیم و گرنا ندی  کے دائرہ اختیار میں آنے والے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے کہ وہ ندی کے کنارے پر واقع تمام دیہاتوں اور گاؤں کی عوام کو الرٹ کریں۔اس ضمن میں چالیس گاؤں محکمہ ایری گیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صبح گرنا ڈیم کی کھڑکی کھولی جانے والی ہیں اور گرنا ڈیم سے سیلابی پانی ندی میں چھوڑا جائے گا لہذا عوام اپنے مویشیوں اور مکانات کی حفاظت کریں اور ندی کنارے سے دور رہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے