آگرہ روڑ فیس تھری کے کام سست رفتاری، مستقیم ڈگنیٹی کا کمشنر رویندر جادھو کے ہمراہ دورہ، کمشنر نے فوری کاروائی کا حکم دیا
مالیگاؤں :21 اگست (پریس ریلیز) شہر کے داخلی راستہ آگرہ روڑ فیمس لکڑا مارکیٹ سے دریگاؤں تک فیس تھری کا کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہر میں داخل ہونے والے راہگیروں اور مذکورہ علاقے کے اطراف میں رہنے والے ساکنان کو حد درجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے محسوس کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی یووا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو سے ملاقات کی اور کمشنر کے ساتھ فیمس مارکیٹ سے دریگاؤں جاری کام کا جاںٔزہ لیا مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ہمراہ کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے منظور سیٹھ لکڑی والے ، سجاد سیٹھ لکڑی والے صغیر بھائی لکڑی والے و فیمس لکڑا مارکیٹ کے زمہ داران بھی کمشنر کے دورہ کے وقت موجود رہے آگرہ روڑ سے لگ کر فیمس لکڑا مارکیٹ جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آنے والوں اور مالکان کو حد درجہ دشواری ہے اس کا بھی جاںٔزہ کمشنر صاحب نے لیا فوری طور پر اس کام منظوری کا وعدہ کیا اسی کے ساتھ آگرہ پر جاری کام میں رکاوٹ آنے والے الیکٹرک پول وغیرہ ہٹانے کیلںٔے فوری حکم دیا اور جلد سے جلد کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com