شان ہند کی ایماء پر آنگن واڑی خواتین کا دھرنا ممبئی آزاد میدان میں، تنخواہ میں اضافہ، پینشن، گریجویٹی جیسے کئی اہم مطالبات کے ساتھ ریاست گیر احتجاج جاری


شان ہند کی ایماء پر آنگن واڑی خواتین کا دھرنا ممبئی آزاد میدان میں، تنخواہ میں اضافہ، پینشن، گریجویٹی جیسے کئی اہم مطالبات کے ساتھ ریاست گیر احتجاج جاری



مالیگاؤں : 21 اگست (پریس ریلیز) آنگن واڑی خادماؤں کی تنخواہ میں اضافہ، پینشن، گریجویٹی، جیسے کئی اہم مطالبات کو لے کے سماجوادی پارٹی صدر و آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی مقامی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد صاحبہ کی ایماء پر سینکڑوں خواتین پر مشتمل مورچہ منگل کی رات 12 بجے مالیگاؤں آگرہ روڈ شان ہند عوامی رابطہ آفس سے ممبئی آزاد میدان کیلئے شان ہند نہال احمد، مستقیم ڈگنیٹی کی نگرانی میں نکلا، مورچہ نکلتے وقت مستقیم ڈگنیٹی اور صدر شان ہند نے کہا کہ ہم لڑے گے اور ان شاء ﷲ ضرور جیتے گے، ہمیں اپنا حق حاصل کرنے کیلئے اور سرکار سے اپنی بات منوانے کیلئے جدوجہد کرنا ہے. بارش کے ایام میں شہر سے باہر جاکے احتجاج کرنے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں خواتین تیار ہوئی جو کہ مبارکباد کے قابل ہے.

صبح 11 بجے لاکھوں خواتین کے ہمراہ مالیگاؤں کی خواتین ممبئی آزاد میدان کے دھرنے میں شامل ہوئی. آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ نشاء تائی دھرنے کی جگہ موجود ہے، یاد رہے آزاد میدان میں 12 اگست سے آنگن واڑی خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں اور آج 21 اگست کو ریاست گیر ہڑتال میں مہاراشٹر بھر سے لاکھوں خواتین شامل ہوئی. مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی دھرنا ختم کیا جائے گا ایسا اعلان کیا گیا. مالیگاؤں سے ممبئی تک مورچہ و دھرنے کی قیادت سلیم گڑبڑ، مسلم ڈھانڈے اور انتظامات عبدالرحمٰن انصاری کررہے ہیں. آج کے دھرنے میں نسرین آپا، مہروالنساء محمد مصطفٰی، شبانہ آپا، مُکتا بائی، رخسانہ آپا، شاہدہ آپا، فاطمہ آپا، صدیقی ثناء، جمیلہ آپا، فریدہ آپا، شہناز آپا، شاہین آپا سمیت سینکڑوں خواتین موجود ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے