مفتی اسمٰعیل قاسمی کے فنڈ سے روڈ راستوں کا تعمیری کام جاری ہے، مجھے خوشی ہے شہر میں مزید ترقی کے کام ہو :حسین شیداء میرٹھی
خالی کمنڈل بجتا ہی ہے جب وہ نوٹوں سے بھر جائے گا تو خود بہ خود بجنا بند ہوجائے گا: تنویر کارپوریٹر
ہم دس انچ سائز ہائٹ کے ساتھ روڈ کی تعمیر کررہے ہیں جو لوگ اسٹیمیٹ کا بورڈ لگانے کا واویلا مچاتے تھے وہ خود دو انچ میں بورڈ کے کام کئے ہیں : محمد حسین انصاری
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی تعمیری کاموں کا تذکرہ اسی اخبار میں گزشتہ روز کیا گیا تھا آج 21 اگست بروز بدھ 11 بجے عائشہ نگر قبرستان کے سامنے ریلائبل سائزنگ والے کے بنگلہ والی گلی میں 30 لاکھ روپے فنڈ سے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کے کوشش و نمائندگی سے مضبوط سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد شہر کے معزز تعلیمی شخصیت حسین شیداء میرٹھی کے ہاتھوں وارڈ نمبر 6 کے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار، محمد حسین انصاری اور محلے کے سرکردہ افراد کی موجودگی میں رکھا گیا، اس موقع پر حسین شیداء میرٹھی نے کہا کہ یہ روڈ کی تعمیر کا کام ہورہا ہے یہ بہت اچھا کام ہے تمام لوگوں کی راضی خوشی اور تعاون سے ہورہا ہے یہ کام آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے فنڈ سے ہورہا ہے مَیں سمجھا کارپوریشن کے فنڈ سے ہورہا ہے یہ میری نئی اطلاع ہے کام بحرحال مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی کا نتیجہ ہے، اسی طرح تعمیری کام شہر میں ہوتے رہیں، بعد از وارڈ نمبر چھ کے کارپوریٹر تنویر ذوالفقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ نگر قبرستان گیٹ کے سامنے روڈ کا کام جاری ہے ہم نے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کو وارڈ نمبر چھ میں کافی کاموں کی نشاندہی کرکے لیے ہے اور وارڈ نمر 5 کے بھی کئی کام دیے، ہزار کھولی پہلی گلی میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا کام، عائشہ نگر قبرستان کے گیٹ کے سامنے کا کام وغیرہ مَیں تنویر ذوالفقار، یوسف الیاس سیٹھ، حسین انصاری نے جتنا بھی تعمیری کام مفتی اسمٰعیل قاسمی کو دیے، انھوں نے اتنا کام کرکے دیے، ہم مفتی اسمٰعیل قاسمی کے شکر گزار ہیں، اور وارڈ نمبر چھ کے جتنے محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی ہیں ہمارے جیسے احباب افتخار بھائی، اسلام بھائی، شہزاد بھائی وغیرہ پیچھے کچھ دنوں پہلے ایک میٹنگ لی گئی، اس میں ہمارے خلاف مفتی اسمٰعیل قاسمی کے خلاف بہت بولا گیا ہمارے چاہنے ماننے والے لوگوں نے کہا کہ آپ بھی میٹنگ لے کرکے کچھ بولیے میرا ان سے یہی بولنا ہے جو لوگ بول رہے ہیں انکو بولنے دو، کسی کے بولنے سے کچھ بگڑتا نہیں ہے، ہمارا کام ہے تعمیری کام کرنا، اور ہم ہمیشہ کام کرتے رہے گے، کسی کی تنقید سے ہمارا سر نیچا نہیں ہوگا شان چھوٹی نہیں ہوگی خالی کمنڈل ہمیشہ بجتا ہے اسکو بجنے دو کمنڈل ابھی خالی ہے جب وہ نوٹوں Rupay سے بھر جائے گا تو خود بہ خود بجنا بند کر دیں گا میرا یہی کہنا ہے کہ کسی کی باتوں پر دھیان نہ دیں، صرف اور صرف عوام کے کاموں پر دھیان دیں، کوئی بھی تکلیف ہو، آگرہ روڈ کی اس طرف وارڈ نمبر 5، ،6، 7 وغیرہ میں جسکو جہاں ضرورت پڑے گی ہم ہر کسی کے ساتھ کھڑے رہے گے، بعد از محمد حسین انصاری نے کہا کہ الحمد اللہ ہم یہاں وارڈ نمبر پانچ اور عائشہ نگر قبرستان کے گیٹ کے سامنے سے ہزار کھولی کی طرف جانے والا راستہ بہت خراب تھا یہاں موجود ہے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کو چھ ماہ قبل الحاج یوسف الیاس نے یہ بات رکھی کہ وارڈ نمبر چھ میں کافی کاموں کی تعمیر ہوچکی ہے لیکن وارڈ نمبر 5 میں سے میّت عائشہ نگر قبرستان جاتی ہیں ہزار کھولی نورباغ چوک سے وہاں سے بہت ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے یوسف الیاس سیٹھ کی باتوں کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے، مجھے فوراً بلاکر کے کہا کہ روڈ راستے کا سروے کرو، مَیں آکرکے اسکی نوعیت کے بارے میں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے گوش گزار کیا، الحمداللہ آمدار فنڈ 2023 - 24 کے 30 لاکھ روپے بجٹ سے آج اسکی تعمیر ہورہی ہے پہلے اسکی ڈامر کی کھدائی ہوئی، اسکے بعد ڈبر ڈالا گیا مورم ڈالا گیا پھر کچا مال اسکے بعد پکا مال سے پائیدار روڈ بنے گی، ان شاءاللہ، کچھ لوگ شہر میں واویلا مچاتے تھے کام سے پہلے اسٹیمیٹ کا بورڈ لگاؤ، لیکن آپ لوگ پیچھے قاسمیہ مسجد کے پاس دیکھیں گے ایک روڈ کا کام شروع کیا گیا ہے وہی لوگ نے دو انچ مال ڈال کر کام کیا ہے اور بولتے تھے اسٹیمیٹ کا بورڈ لگایا جائے، آپ دیکھیں یہاں پر ہم دس انچ کا مال ڈال کر مضبوط روڈ بنا رہے ہیں، بیچ میں چھ ان کا باٹم رہے گا دونوں جانب دس انچ کا کام ہوگا جب سے مفتی اسمٰعیل قاسمی آمدار بنے ہیں انکے پہلے فنڈ سے جو روڈ بنی ہے آج پانچ سال سے وہ روڈ باقی ہے خراب نہیں ہوۓ ہیں اللہ کا فضل و کرم ہے یہ روڈ بھی دس سال سے زائد عرصہ تک قائم رہے گے ان شاءاللہ، اس موقع وارڈ نمبر 5 کے سرکردہ افراد موجود تھے اور خوشی سے پیڑے بھی تقسیم کیے گئے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com