پہلے اسکول پھر گھر ، ٹیوشن کے نام پر طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، ٹیچر گرفتار


پہلے اسکول پھر گھر ، ٹیوشن کے نام پر طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، ٹیچر گرفتار 




ممبئی : 14 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں خواتین کے تحفظ کو لے کر مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم یہ سوالات یا یہ بحثیں وقت کے لحاظ سے محدود نظر آتی ہیں۔ کیونکہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

اس کے علاوہ POCSO کے تحت جرائم بھی روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔اب ایک بار پھر اسکول کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے کہ نالاسوپارہ ایسٹ کے ایک اسکول میں 14 سالہ طالبہ کے ساتھ ٹیچر نے عصمت دری کی۔اس معاملے میں پیلہار پولیس نے ملزم ٹیچر (امیت دوبے) کو گرفتار کر لیا ہے۔ وسئی عدالت نے ملزم کو 16 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ 

 لڑکی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسکول کا ملزم ٹیچر لڑکی کو پرائیویٹ ٹیوشن میں بھی پڑھتا تھا، اس نے متاثرہ طالبات کو اسکول اور کلاس میں 5 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کے ساتھ تشدد کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ کی والدہ نے پیلہار پولس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد اب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیلہار پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 64 (2) (f) 65 (1) اور بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ (POCSO) ایکٹ کی دفعہ 4، 5، 8 اور 12 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے