آج بھی ڈپٹی سی ایم آفس میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں وزیر ٹیکسٹائل کیساتھ مالیگاؤں ۔ ایچل کرنجی کے بنکروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ


آج بھی ڈپٹی سی ایم آفس میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں وزیر ٹیکسٹائل کیساتھ مالیگاؤں ۔ ایچل کرنجی کے بنکروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ



پاورلوم سبسڈی کا جی آر آٹھ تا دس دن بعد کابینہ میں پروسیڈنگ پیش کرتے ہوئے منظور کیا جائے گا



مالیگاؤں کارپوریشن کے بائے لاز کے مطابق سائزنگ کو بھی اجازت نامہ دینے پر غور، آصف شیخ رشید کی میٹنگ میں شرکت



بجلی کمپنی کی تانا شاہی کیخلاف آئندہ ہفتہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد 


مالیگاؤں (بیباک نیوز اپڈیٹ ) گزشتہ روز مالیگاؤں دورہ پر آئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے بنکروں نے آصف شیخ کی قیادت میں ملاقات کی اور بجلی بلوں میں سبسڈی کا مطالبہ کیا ۔اس پر اجیت پوار نے وعدہ کرتے ہوئے ممبئی پہنچ کر 13 اگست کو کابینہ کی میٹنگ میں پاورلوم صارفین کیلئے اضافی بجلی بل میں رعایت کا فیصلہ کیا ۔اس ضمن میں مالیگاؤں ایچل کرنجی سمیت مہاراشٹر کے بنکروں نے اجیت پوار کا شکریہ ادا کیا ۔آج 14 اگست کو صبح ساڑھے دس بجے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی آفس میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد اجیت پوار کی صدارت میں کیا گیا ۔اس میٹنگ میں مالیگاؤں اور ایچل کرنجی کے بنکروں کو مدعو کیا گیا ۔یہ میٹنگ وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل اور اعلیٰ و تیکنیکی تعلیم کے وزیر حسن مشرف کی موجودگی میں منعقد ہوئی، اس میں تمام ہی. حکموں کے اعلی افیسران و سیکرٹریز موجود تھے، اس موقع پر مالیگاؤں اور ایچل کرنجی کے بنکروں نے نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور وزیر ٹیکسٹائل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے وعدہ کیا اور گزشتہ کل 13 اگست کو کابینہ میں بجلی بلوں میں سبسڈی کے تعلق سے ہوئے فیصلہ کو منظوری دی ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ اور 27 ہارس پاور زیادہ والوں کو 75 پیسہ اضافی سبسڈی کا اعلان گزشتہ کئی ماہ قبل ہوا تھا لیکن یہ صرف اعلان تھا عملی کام نہیں ہوا تھا لیکن کل سرکار نے کابینہ میں منظوری دی۔ ہم اس کے شکر گزار ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس فیصلے کا سرکاری جی آر بھی جلد جاری کیا جائے تاکہ بنکروں کو فائدہ مل سکے ۔اس پر اجیت دادا پوار اور وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل نے کہا کہ کل کے فیصلے کی تفصیلی پروسیڈنگ آٹھ دن بعد ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں پیش کرتے ہوئے منظور کی جائے گی اس کے بعد جی آر جاری کیا جائے گا ۔اس طرح کی مکمل تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ رشید نے دی،


آصف شیخ رشید نے بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ و وزیر ٹیکسٹائل کیساتھ ہوئی میٹنگ میں مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں جاری سائزنگ مالکان کے مسائل کو بھی پیش کیا گیا اور قانونی دشواریوں کو دور کرتے ہوئے کارپوریشن کے بائے لاز میں سائزنگ کا لفظ درج نہیں ہے ۔اس لئے مہاراشٹر حکومت مالیگاؤں کارپوریشن کے بائے لاز میں سائزنگ کو شامل کرنے و ریگولرائز کرنے کے ساتھ سہولیات فراہم کرے اس طرح کا بھی مطالبہ رکھا گیا ۔

اسی طرح مالیگاؤں پرائیوٹ بجلی کمپنی کی کارکردگی کیخلاف بھی شکایت کی گئی ہے کہ ایک ایک سال ہوجارہا ہے عوام اور بنکروں کو بجلی کے نئے کنیکشن نہیں دئے جارہے ہیں ۔بجلی کے نظام کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے ۔بجلی فراہمی ترتیب وار نہیں ہے، بلوں میں فرق پایا جارہا ہے ۔بجلی کمپنی نے اپنا انفراسٹرکچر اب تک ٹھیک نہیں کیا ہے ۔لہٰذا سرکار بجلی کمپنی کیخلاف سخت ایکشن لے اور مالیگاؤں کی عوام اور بنکروں اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرے ۔اس ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار و وزیر ٹیکسٹائل نے آئندہ چند دنوں میں بجلی کمپنی کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ منعقد کرنے کا تیقن دیا ۔سرکار کی اس اہم و آعلیٰ سطحی میٹنگ میں تین عنوانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید کے ہمراہ مالیگاؤں کے وفد میں سابق کارپوریٹر محمد اسمٰعیل عرف ملا، سابق کارپوریٹر محمد امین فاروق، ممتاز سیٹھ، صمد سیٹھ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،نوید خطیب، انجم سیٹھ وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے