گرنا ندی میں ساڑھے چھ ہزار کیوسیس پانی چھوڑا گیا، ندی سیلابی کیفیت ، عوام سے محکمہ آبپاشی کی اپیل
ڈیموں کے اطراف میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، گرنا ندی میں مزید پانی بڑھنے کا امکان
مالیگاؤں : 25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو پانی سپلائی کرنے والے چنکاپور ڈیم سے گرنا ندی میں ساڑھے چھ ہزار کیوسیس پانی چھوڑا گیا ہے ۔تیز رفتاری سے بہہ رہے اس پانی کے سبب ندی میں سیلابی کیفیت ہے ۔بارش کا سلسلہ دراز ہے، ندی کنارے آباد اور شہریان سے محکمہ آبپاشی نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، تفصیلات کے مطابق چنکاپور ڈیم کے علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے ڈیم سے 6870 کیوسیس پانی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے۔ہنگامی صورت حال میں چنکاپور ڈیم سے پانی کے اخراج میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ تاہم اس عوامی اپیل کے ذریعے گرنا ندی کے کنارے واقع دیہاتوں، گاؤں کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ندی د کے کنارے میں موجود منقولہ اثاثے، مکانات پنیر،گاڑیاں، مویشی، زرعی آلات اور دیگر انسانی مفید وسائل کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ ندی کے سے دور رہیں۔اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔اس طرح کی اپیل منوج ڈوکے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی،مالیگاؤں نے کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com