ناسک ضلع کے ریاستی سرکاری و نیم سرکاری سرکاری ملازمین 29 اگست سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر
ناسک : 24 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) 29 اگست سے ضلع ناسک کے ریاستی سرکاری، نیم سرکاری، تدریسی و غیر تدریسی عملہ کوآرڈینیشن کمیٹی مہاراشٹر کے حکم کے مطابق پرانی پنشن اور زیر التوا انصاف کے مطالبے کے لیے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جارہے رہیں ہیں۔ اس ہڑتال کی اطلاع ریذیڈنٹ کلکٹر راجندر واگھ کو دی گئی۔
اس موقع پر ضلع صدر دنیش واگھ، ضلع رابطہ افسر شیامندر جوشی، درجہ چہارم ایمپلائز اسوسی ایشن کے دینیشور کلسر، ریونیو ایمپلائز اسوسی ایشن کے تشار ناگرے، پیٹھ ڈیم ڈپارٹمنٹ کے امیش دیشمانکر، تالاٹھی اسوسی ایشن رویندرا پوار تاتیا، درجہ چہارم ایمپلائز اسوسی ایشن کے راجیندر اہیرے، ساگر گنگور وغیرہ عہدیداران کے ساتھ ہی محکمہ صحت، ایمپلائز اسوسی ایشن کے ٹریژری الاس گائکر، دودھ ڈیری ایمپلائز اسوسی ایشن کے بالاصاحب گانگورڈے، بھگوان کاکڑ، کشور گاڑوڈ، انفارمیشن پبلک ریلیشن ایمپلائز اسوسی ایشن کے منوج اہیرے، نیلیش گاولی، لینڈ ریکارڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے ملند جگتاپ، ونچاری ایمپلائز اسوسی ایشن کے ایمپلائیز اور محکمہ صحت ایسوسی ایشن اور ملازمین کی اکثریت موجود تھی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com