نلوں میں گندے اور پیلے پانی شکایات ، آصف شیخ کے مطالبہ پر کمشنر کا فلٹر پلانٹ دورہ، حکام کو شفاف پانی فراہم کرنے کمشنر کی ہدایت
مالیگاؤں : 25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے بیشتر علاقوں کے نلوں میں گندے اور پیلے پانی کی فراہمی کی شکایات موصول ہونے پر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر کے کمشنر رویندر جادھو سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں بارش کا سلسلہ دو چار روز سے جاری ہے اور ندی نالوں میں پانی بھر جانے سے شہر بھر میں جہاں تعفن خیز ماحول ہے وہیں گندگی سے عوام ذہنی و جسمانی پریشانی کا شکار ہیں ۔اسی طرح شہر بھر کے بیشتر علاقوں میں عوام کی جانب سے موصول شکایت کے مطابق نلوں میں فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی گندا اور پیلا آرہا ہے جس میں گٹر کی بدبو بھی شامل ہونے کی شکایت ہے ۔جس کے سبب شہر بھر میں ڈائریا، وائرل فیور اور قئہ، بخار کی وبا پھیل رہی ہیں، دواخانے ہاوس فل ہیں بچے بڑے سب بیمار ہیں اس لئے پانی کی سپلائی میں شفافیت و ترجیح دی جائے اور شہریان کو صاف پانی فراہم کیا جائے ۔
اس ضمن میں کمشنر رویندر جادھو نے آج صبح مالیگاؤں فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا ۔یہاں جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے فلٹر پلانٹ کے حکام پاٹل سمیت دیگر کو سخت ہدایت دی کہ پانی کو فلٹر کرتے وقت درکار ادویات کا درست استعمال کیا جائے اور شہریان کو شفاف پانی فراہم کیا جائے ۔کہیں اگر پائپ لائن لیکیج ہوتی ہیں تو وہاں پہنچ کر فوری درست کیا جائے تاکہ نلوں میں گٹروں کا گندہ پانی مکس نہ ہوسکے ۔اسی طرح کمشنر نے کہا کہ بارش کے سبب ندی نالوں میں سیلابی پانی ہونے سے پانی کو بہتر طریقے سے فلٹر کرنے کا حکم دیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com