نیپال بس حادثہ : مہلوکین کا تعلق جلگاؤں سے ، مہاراشٹر حکومت نیپال کے رابطے میں، لاشوں کو باہر نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری :دیویندر فرنویس

نیپال بس حادثہ : مہلوکین کا تعلق جلگاؤں سے ، مہاراشٹر حکومت نیپال کے رابطے میں، لاشوں کو باہر نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری :دیویندر فرنویس 



ممبئی : 23 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیپال میں ہوئے بس حادثے  میں 14 مسافروں کی موت ہو گئی اور 16 سے 17 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 14 کا تعلق جلگاؤں ضلع سے بتایا گیا ہے ۔اس ضمن میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ٹویٹ کرکے اس سلسلے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نیپال میں ایک بس وادی میں گرنے سے مہاراشٹر کے کچھ بھکتوں کی موت ہو گئی ہے۔  میں ان کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔  فڑنویس نے کہا کہ وہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ساتھ ہی، فرنویس نے کہا کہ متعلقہ اہلکار جلگاؤں سے نیپال جائیں گے اور مرنے والوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں واپس لایا جائے گا۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ عقیدت مند جلگاؤں ضلع کا رہنے والا ہے۔ریاستی حکومت نے فوری طور پر نیپال کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے، اور جلگاؤں کے کلکٹر نیپال کی سرحد پر واقع اتر پردیش کے مہاراج گنج کے کلکٹر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایک ضلع کلکٹر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ان کے ساتھ ہیں اور وہ نیپال کی سرحد پر جائیں گے۔ہمارے حکام زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بتایا کہ ہم نیپال حکومت کے ساتھ مل کر مہاراشٹرا میں مہاراشٹرا کی لاشیں لانے کے لیے اتر پردیش حکومت سے رابطے میں ہیں۔  اس کے علاوہ، مہاراشٹرا ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کو بھی رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور خود وزیر گریش مہاجن اور انیل پاٹل بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔


 مہاراشٹر سے آنے والی ایک مسافر بس نیپال کے ضلع تناہون کے ابوخیرینی علاقے میں مرسیانگدی ندی میں گر گئی۔ نیپال پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ضلع پولیس دفتر تناہو کے ڈی ایس پی دیپ کمار رائے نے بتایا کہ بس نمبر یوپی ایف ٹی 7623 ندی میں گر گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بس میں 40 سے 41 مسافر سوار ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے