بالا صاحب تھورات سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی ملاقات کی تردید
جناب محمد یوسف رحمانی (ناظم خانقاہ رحمانیہ) کا تردیدی بیان
مالیگاؤں : 23 اگست (پریس ریلیز) گزشتہ کل مالیگاؤں نیوز پورٹل کے ذریعے یہ خبر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی کہ مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے بالا صاحب تھورات سے ملاقات کی ہے اور اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے واضح رہے کہ یہ جھوٹی خبر ہے اور اس طر ح کی کوئی ملاقات نہ پہلے کبھی ہوئی ہے اور نہ ابھی حال کے چند دنوں میں ،اس ضمن میں جب خانقاہ رحمانیہ کےسجادہ نشین حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے یہ کہا کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانا مناسب نہیں ہے یہ صحافتی دیانت داری کےخلاف ہے انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مجھے ٹکٹ کی ضرورت ہوگی تو آسانی کےساتھ ٹکٹ مجھ کو میسر آسکتا ہے لیکن جب میں نے اسمبلی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ابھی کیا ہی نہیں تو ٹکٹ کے سلسلے میں غور فکر یا کوشش کا مرحلہ ابھی دور ہے انہوں نے اس بات کو پھر دہرایا کہ مجھے عملی سیاست میں دلچسپی نہیں ، البتہ شہر کے بہت سے لوگ مجھ سے بار بار الیکشن لڑنے کیلئے کہہ رہے ہیں ،خانقاہ رحمانیہ کے ناظم محمد یوسف رحمانی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دنوں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے تنظیم علماء آئمہ حفاظ شہر کے پلیٹ فارم سے سیاسی شعبے میں ہونے والی برائیوں کے خلاف جو اقدامات کئے اسے بھی اسمبلی الیکشن سے جوڑا جارہا ہےجو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے منکرات پر نکیر علمائے کرام کا فریضہ ہے جسے ہر قیمت پر انھیں انجام دینا چاہیے ، واضح رھے کہ منکرات پرنکیرکاسلسلہ جاری رہےگا اور کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کےنقطہ نظرسے یہ کام نہیں ہوگا بلکہ جہاں جہاں منکرات اورخرابیاں پائی جائیں گی ان کےسلسلےمیں توجہ دلائی جائےگی ان شاءﷲ!
جناب محمدیوسف رحمانی نےاپنےبیان میں یہ بھی کہاکہ حضرت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب ایک باوقارشخصیت کےمالک ہیں ان کی شخصیت مقامی نہیں ملکی سطح کی ہےوہ مسلمانوں کےسب سےبڑےپلیٹ فارم کےایک ذمہ دارعہدےپرہیں اوران کےمریدوں اور عقیدت مندوں کا حلقہ پورےملک میں پھیلاہواہے٬ایسی باوقاراورمعتبرشخصیت کےبارےمیں کسی بھی خبرکی اشاعت پوری تحقیق کےبعد کرنی چاہیے۔
منجانب شعبہ نشر واشاعت خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com