چالیس ہندوستانیوں سے بھری بس ندی میں گر گئی ، نیپال میں دلخراش حادثہ، 14 ہلاک



چالیس ہندوستانیوں سے بھری بس ندی میں گر گئی ، نیپال میں دلخراش حادثہ، 14 ہلاک




 کھٹمنڈو - نیپال میں 40 ہندوستانی مسافروں سے بھری بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 16 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔بس تنہون ضلع میں مرسیانگڈی ندی میں گر گئی۔ بس پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔جائے وقوعہ پر نیپالی فوج کی جانب سے تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔


 اس حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یوپی کی بس ایف ٹی نمبر 7623 پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔ صبح ساڑھے گیارہ بجے تنہون ضلع میں واقع مرسیانگڈی ندی میں بس جا گری۔اس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔


 نیپال پولس کے ڈی ایس پی دیپ کمار رائے نے اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بس ندی میں جاگری۔مقامی پولس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے