نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی شیخ رشید کے گھر آمد و اہل خانہ سے تعزیت، شیخ رشید تعمیر پسند لیڈر تھے، آصف شیخ بھی شیخ رشید کے نقش قدم گامزن
وقف ترمیمی بل پر مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دونگا، این سی پی چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کے ساتھ NDA سے بات چیت کریگی :اجیت پوار
ممبئی میں جلد ہی آصف شیخ کیساتھ میٹنگ ، ٹیچرس ،بنکرس، ملی تنظیموں و سابق کارپوریٹرس اور شہری مسائل حل کرنے اجیت پوار کا وعدہ
مالیگاؤں : 12 اگست (نامہ نگار)مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی مرحوم شیخ رشید کے مکان پر آج علی الصبح مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار تشریف لائے ۔موصوف نے شیخ رشید کے بھائیوں، فرزندان آصف شیخ و سابق میئر طاہرہ شیخ سمیت اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیتی کلمات پیش کئے ۔انہوں نے کہا کہ مجھکو شیخ رشید صاحب کے انتقال کی خبر ملی تب ہی میں نے آصف بھائی سے فون پر تعزیت پیش کی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ مجھکو جب موقع ملے گا تب میں خود مالیگاؤں میں آپکے مکان پر آکر تعزیت پیش کرونگا اور آج مجھکو تعزیت کا موقع ملا ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ رشید دور اندیش اور تعمیر پسند لیڈر تھے ۔انکے اندر مالیگاؤں شہر کے لوگوں کو لیکر کافی فکر مندی تھی وہ غریبوں کے ہمدرد تھے اور ہمیشہ تعمیر و ترقی کیلئے سرکار سے جدوجہد کرتے رہیں ۔انکے انتقال کر جانے سے مالیگاؤں و اطراف کا کافی نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے آصف شیخ و طاہرہ شیخ سمیت اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ۔
موقع پر شہر کے مختلف نمائندہ وفد نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی ۔اس میں آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صوفیا نورو العین کی قیادت میں وفد نے وقف ایکٹ میں کئی ترامیم کیخلاف میمورنڈم دیا ۔اسی طرح اساتذہ کی تنظیم شکشک سمنوئے مہا سنگھ کی جانب سے شیخ زاہد سر و افتخار انصاری سر نے تقریباً سو لیڈیز جینٹس ٹیچرس کے ساتھ اجیت پوار سے ملاقات کی اور سو فیصد گرانٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔اساتذہ کی تنظیم کی جانب سے اجیت پوار کو میمورنڈم بھی دیا گیا اور اضافی گرانٹ و پرچالت قانون کے تحت حکومت جلد از جلد جی آر جاری کرے اس طرح کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔وہیں مہاراشٹر ٹیچرس اسو سی ایشن کی شبھانگی تائی پاٹل کی جانب سے ندیم سر و وسیم سر نے گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔اسی طرح پرائمری اسکولوں کے مسائل کو لیکر مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سنگھٹنا لیے ہاشم سر کی قیادت میں میمورنڈم دیا گیا وہیں بنکروں کی جانب سے ایڈوکیٹ ہدایت اللہ نے وفد کی شکل میں پاور لوم اور بجلی سبسڈی کے تعلق سے نمائندگی کی ۔اس کے علاوہ سابق کارپوریٹرس کی جانب سے سلیم انور، اسلم انصاری ،شکیل بیگ وغیرہ نے شہری مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے ملاقات کی اور مالیگاؤں میں ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ مائناریٹی کے تعلق سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے ۔اس موقع پر اجیت پوار کیساتھ آصف شیخ رشید موجود تھے ۔تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یقین دہانی کرائی کہ میں ممبئی پہنچ کر مالیگاؤں کے پاورلوم کے مسائل، اساتذہ کے مسائل اور شہر کی تعمیر و ترقی کے مسائل پر بات چیت کرونگا اور آصف شیخ کو ان مسائل کے حل کیلئے ممبئی مدعو کرونگا کہ جلد از جلد یہ مسائل حل ہوسکے ۔
اجیت پوار نے کہا کہ میں این ڈی اے میں ضرور گیا ہوں لیکن اپنی سیکولر روایات کو باقی رکھا ہوں ۔فرقہ پرستی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرونگا ۔سیکولر ازم کے تحت میں وعدہ کرتا ہوں کہ سب مذہب، ذات برادری کو ساتھ لیکر چلونگا ۔کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دونگا ۔وقف ترمیمی بل پر میں خود مسلمانوں کے ساتھ کھڑا رہونگا ۔جو ترمیمی بل آیا ہے اس پر ہماری راشٹروادی کانگریس پارٹی این ڈی اے کیساتھ بات چیت کریگی ۔اس ضمن میں میں خود چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار کو ساتھ لیکر بات رکھونگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں کہ جائے گی ۔اجیت پوار نے کہا کہ ابھی کولہا پور کے گجا پور مسلم واڑی تشدد زدہ علاقوں میں ہم دورہ کیا اور مسلمانوں کی مالی امداد کی دو دفعہ سرکاری کی جانب سے 50-50 ہزار روپے امداد دی گئی اور خاطیوں پر کارروائی کی جارہی ہیں ۔اجیت پوار نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے ۔ہم ملک کے قانون کے مطابق کسی سماج کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے ۔
اس موقع پر آصف شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ رشید کے انتقال کے بعد اجیت پوار پہلی دفعہ مالیگاؤں آئے اور انہوں نے میرے گھر پر پہنچ کر تعزیت پیش کی ۔اس قبل اجیت پوار شیخ رشید کے 40 سالہ سیاسی جشن میں آئے تھے ۔آج کا دورہ تعزیتی تھا ۔اس بیچ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی ۔البتہ شہری نمائندہ وفد نے ہم سے رابطہ کیا تھا تو اجیت پوار صاحب کو میمورنڈم دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی پارٹیاں مجھ سے رابطے میں ہیں لیکن ہم نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم آزاد امیدواری کرینگے ۔اس لئے آج کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی ۔یہاں طاہرہ شیخ رشید سمیت خانوادہ شیخ رشید کے تمام افراد و شہر کے نمائندہ وفد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com