مہاراشٹر کے 17 لاکھ سرکاری، نیم سرکاری، تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر جائیں گے
ممبئی میں منعقدہ ریاستی سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ
ممبئی : 11 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت کے ٹینشن میں اضافہ کرنے والی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ مہاراشٹر میں 17 لاکھ سرکاری ملازمین غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر جائیں گے۔یہ فیصلہ ممبئی میں منعقدہ ریاستی سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔
میٹنگ میں ریاستی سرکاری ملازمین نے جارحانہ موقف اختیار کیا ہے۔اس میٹنگ میں 29 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاستی سرکاری ملازمین اسوسی ایشن ایکشن کمیٹی کے چیف کنوینر وشواس کاٹکر نے ہڑتال کی جانکاری دی۔
وشواس کاٹکر نے کیا کہا؟
"مہاراشٹر کے 17 لاکھ سرکاری، نیم سرکاری، تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین 29 اگست سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گے، یہ فیصلہ آج ممبئی میں رابطہ کمیٹی کی ایک توسیعی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں وشواس کاٹکر نے کہا کہ انہیں پنشن ملنے کی یقین دہانی کے بعد بھی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے تمام ملازمین اور اساتذہ پریشان ہیں۔
ریاستی حکومت نے ملازمین یونین سے فوری نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ نیز متعلقہ ملازمین یونین نے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com