جئے پور میں بارش کا قہر،تہہ خانے میں ڈوبنے سے تین لوگوں کی موت، کئی علاقے زیر آب، اسکولیں بند


جئے پور میں بارش کا قہر،تہہ خانے میں ڈوبنے سے تین لوگوں کی موت، کئی علاقے زیر آب، اسکولیں بند 




جئے پور : یکم اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) دہلی کے راجندر نگر جیسا ہی ایک واقعہ جے پور کے وشوکرما علاقے میں پیش آیا ہے۔ سڑک کے کنارے تہہ خانے میں پانی بھر گیا۔ جس میں ڈوبنے سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔


موصولہ اطلاع کے مطابق سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔

 راجستھان کی راجدھانی جے پور بارش کی زد میں آ گیا ہے۔ کئی جگہوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ کئی مقامات پر عمارتوں کے کچھ حصے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ اس لیے جے پور کی سرگرمیاں اس وقت ٹھپ ہے۔ اسکول بند ہیں۔ جے پور کے حالات کی خوفناک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


ابھی دو دن پہلے دہلی کے راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں پانی داخل ہو گیا تھا۔تہہ خانے میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے کچھ طلباء باہر نہیں نکل سکے۔ اس کی وجہ سے یو پی ایس سی پڑھنے والے تین طلباء کی موت ہوگئی۔ اس کی وجہ سے دہلی والوں میں کافی غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ جئے پور کی کہانی بھی ایسی ہی ہے۔ سڑک کے کنارے ایک عمارت کے تہہ خانے میں پانی داخل ہو گیا۔ جس کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی کہ وہ اس سے باہر نہیں نکل سکے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے