یکم سے 31 اگست کے درمیان محکمہ تعلیم کے افسران اسکولوں کی جانچ کریں گے



یکم سے 31 اگست کے درمیان محکمہ تعلیم کے افسران اسکولوں کی جانچ  کریں گے؛ ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے 


اسٹوڈنٹ کوالٹی ڈیولپمنٹ مہم کے تحت ریاست میں پہلی سے بارہویں کے طلباء کی جانچ 


پونہ: 31 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسکول بیگ کے وزن کو کم کرنے کے اقدامات کی صورتحال،نصابی کتابوں میں خالی صفحات کا استعمال، اسکول میں طلباء کی حاضری، ہیپی سنیچر کے اقدام پر عمل درآمد، اسکولوں میں کام کرنے کے اوقات وغیرہ کے تعلق سے محکمہ تعلیم کی جانب سے  یکم سے 31 اگست تک چانچ مہم چلائی جائے گی جس کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران کو اسکولوں کا دورہ کرنا ہوگا۔

اس طرح کی تفصیلات ایجوکیشن کمشنر سورج ماندھارے نے دی۔ اسٹوڈنٹ کوالٹی ڈیولپمنٹ مہم کے تحت ریاست میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے نافذ کردہ مختلف اسکیموں کا اسکولوں کا دورہ کرکے محکمہ تعلیم کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فیصلہ ریاستی اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر کی صدارت میں حال ہی میں ہوئی میٹنگ میں لیا گیا۔


 مہم کے پہلے 20 دنوں میں اسکولوں کا براہ راست دورہ، چھ دن کے بعد ضرورت کے مطابق بہتری یا اقدامات کرنے اور اس کے بعد چار دن میں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں کی سمت کا تعین کیا گیا ہے۔سینٹر ہیڈ، گروپ ایجوکیشن آفیسر، ایجوکیشن آفیسر، پرنسپل، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کو ہر اسکول کے دورے یا معائنہ کے بعد سادہ ویب سائٹ کے ذریعے روزانہ لاگ ان کے ذریعے رپورٹ اپ ڈیٹ کرنا ہوگی۔ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن نے عہدیداروں، عملہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسکولوں کی جانچ کریں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اسکولوں کی مختلف اسکیمیں درست طریقے سے معلومات جمع کرکے طلباء تک پہنچ رہی ہیں یا نہیں؟۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے