سٹی کالج میں BSC(COMPUTER SCIENCE)اور MSC(ZOOLOGY) کورسیس کی منظوری


سٹی کالج میں BSC(COMPUTER SCIENCE)اور MSC(ZOOLOGY) کورسیس کی منظوری


مالیگاؤں : 20 جولائی (پریس ریلیز) مہاتما گاندھی ودیا مندر کے زیرِ اہتمام آرٹس ،کامرس اینڈ سایٔنس کالج ۔مالیگاؤں سٹی ۔شہر کا قدیم ترین کالج ہے۔ جہاں کے تعلیمی زیور سے آراستہ سینکڑوں فیضان علم حاصل کرتے رہے ہیں ۔ سٹی کالج کی تعلیم و تربیت نے اساتذہ ،وکیل،اور سماجی خدمتگار کو گڑھا ہے ۔  کالج کی ترقی میں پھر چار چاند لگ گۓہیں ۔ سایٔنس فیکلٹی کے لیے تعلیمی سال 2024-25 سے BSC(COMPUTER) اور MSC(ZOOLOGY) کورسیس کو حکومت مہاراشٹر کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔


اس زبردست کامیابی کے پیچھے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف انجم ،ڈاکٹر شکیب احمد، ڈاکٹر رضوانہ ہمدانی ،ڈاکٹر رضوان خان ،پروفیسر نسیمِ اور جملہ اسٹاف کی محنت و جد وجہد چھپی ہیں ۔

مذکورہ بالا کورسیس سے شہر مالیگاؤں کی مزید ترقی ہوگی ۔دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لیے یہ سنہری موقع ہے ۔ امید کی جاسکتی ہے کہ یہ کورسیس سماج میں ایک انقلاب برپا کریں گے ۔اس طرح کی تفصیلات ایک پریس ریلیز کے ذریعے پروفیسر رضوان خان سر نے دی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے