میں سب سے بڑا غنڈہ ہوں، ہم بندوق نہیں ہاتھوں میں قلم دینے والے ہیں، ہم جمہور کیمپس میں سینئر کالج شروع کرینگے : مستقیم ڈگنیٹی
نہال احمد نے جمہور اسکول کھول کر گرو وار وارڈ کی عوام کو تعلیم سے نوازا ہے، 25 سال راج کرنے والوں نے کیا دیا؟
نہال احمد نے گرو وار وارڈ کو بسایا، بنایا اور سنوارا ہے، نہالی ورکر کسی سے ڈرنے والے نہیں :شان ہند
مالیگاؤں : 19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر بالخصوص گرو وار وارڈ پر گزشتہ 25 سالوں سے راج کرنے والوں نے ایک بھی تعلیمی ادارہ نہیں دیا، ایک بستی نہیں بسائی اور نہ ہی روزگار دیا ہے بلکہ یہاں 25 سالوں سے راج کرنے والوں نے صرف عوام کو روزگار بنایا ہے، تعلیم سے دور رکھا ہے ۔غنڈہ گردی سکھائی ہے ۔گرو وار وارڈ کے لوگوں کے ہاتھوں میں تلوار دیا ہے ۔بندوق کی سیاست کی جارہی ہیں جبکہ ہم نے تلوار اور بندوق کی بجائے گرو وار وارڈ کے لوگوں کے ہاتھوں میں قلم دیا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف جمعہ کو شبیر نگر کے خواجہ غریب نواز گارڈن میں منعقدہ بیداری میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں دادا گیری اور غندہ گردی کی بات کی جارہی ہے تلوار اور بندوق کی نوک سے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے جبکہ انہیں نہیں پتہ کہ اصل میں سب سے بڑا غنڈہ میں ہوں ۔مجھ پر 19 کیس درج ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ 19 کیس عوامی مفاد میں مجھ پر بنے ہوئے ہیں ۔اگر آپ لوگ عوام کے ہمدرد ہوتے ہوئے عوامی مفاد میں کیس بناتے، اپنوں سے لڑائی کرنا کہاں کہ غنڈہ گردی ہے ۔
جب قوم و ملت کی بات آتی ہے تو انکی دادا گیری کہاں چھپ جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ انہوں نے گرو وار وارڈ کو کیا دیا؟ 25 سالوں سے راج کرنے والوں نے ایک اسکول بھی نہیں دیا ۔موصوف نے کہا کہ ہم گرو وار وارڈ میں لیڈر شپ دینا چاہتے ہیں ۔ہم یہاں کے خادم رہیں گے اور عوام لیڈر ہوگی ۔انہوں نے وارڈ کی عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام آدھی رات کو ہمیں یاد کریں ہم انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔موصوف نے کہا کہ نہال احمد نے اس وارڈ میں اسکول کھولا، آئی ٹی آئی لایا اور اب ہم جمہور اسکول میں ایک سینئر کالج شروع کرینگے ۔نہال احمد نے کسی کو نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے نہیں دیا بلک انہوں نے تعلیم اور روزگار دیا ۔اس شہر کے لیڈران نے ایک نئے راستے کا وجود عمل میں نہیں لایا ۔جمہور اسکول سے پڑھے لکھے بچے آج دنیا بھر میں اپنے وارڈ کا نامہ روشن کررہے ہیں ۔ہم نے بھی لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق دی ہے لیکن وہ پولس بن کر عوام کی حفاظت کیلئے دی ہے کسی نہتے پر ظلم کرنے کیلئے نہیں ۔انہوں نے جمہور اسکول کے سابق طالب علم جو حال ہی میں پولس بھرتی میں شامل ہوئے ہیں کو مبارکباد پیش کی اور انکا استقبال کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مشرف رنگاڑی سمیت سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والے درجنوں نوجوانوں کا پارٹی میں استقبال کیا ۔موصوف نے وارڈ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ نہال احمد کی بیٹی شان ہند کو اسمبلی میں نمائندگی کا موقع دیں ۔آج اس میٹنگ میں امید سے زیادہ نوجوانوں کا ہجوم اس بات کی دلیل دیتا ہے کہ شہر بدلاؤ چاہتا ہے ۔موجودہ اور سابق ایم ایل اے سے شہریان ناراض ہوگئے ہیں ۔
اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ نہال احمد نے گرو وار وارڈ کو بنانے، بسانے، سنوارنے کا کام کیا ہے اور اس کام میں انکے ورکروں کا ہاتھ ہے۔یہاں علی اکبر سے لیکر اسماعیل نادیڑی، گلشیر پہلوان ،صدیق لال ٹوپی، صدیق سفید ٹوپی، بی بی جان افضل سمیت درجنوں گرو وار وارڈ کے لیڈران نے شہر کی نمائندگی نہال احمد کیساتھ کی ہے ۔گلیشر نگر کو بسایا ہے ۔جو لوگ گرو وار وارڈ کو اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کرتے ارہے ہیں انہوں نے ایک گھر بھی نہیں بسایا ہے وہ کیا تعلیمی ادارے کھولینگے بلکہ جمہور اسکول کو بند کروانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاکہ گرو وار وارڈ کے لوگ جاہل رہ جائیں ۔شان ہند نے کہا کہ نظام آباد، تلنگانہ، مراٹھواڑہ سے عوام کو مالیگاوں میں نہال احمد نے آباد کروایا ۔نہالی ورکر عوامی مسائل اور شرپسندوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہتے ہیں ۔موصوفہ نے آصف شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت اور دادا گیری بتانا ہی ہے تو فرقہ پرستوں کیخلاف بتاؤ، بارہ نومبر معاملہ میں خاموش تھے، گڑھ کی یاترا پر آپ خاموش تھے ۔اگر آپ کہتے ہیں کہ مجھکو پولس سے پہلے سب معلوم ہوجاتا ہے تو پھر بتا دو کہ گولی کس نے چلایا؟ شان ہند نے کہا کہ اس کے اس کے گھر میں جھانکنے والوں کے گھر میں بھی کوئی جھانک سکتا ہے ۔انہوں نے گرو وار وارڈ کا نہال احمد سے پرانا رشتہ بتا کر اسمبلی چناؤ میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔شہر کے دبدبہ کو واپس لانے کیلئے انہوں نے ایک بار پھر نہالی سوچ کو رائج کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دبدبہ تھا، دبدبہ ہے اور دبدبہ رہیگا ۔مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند نے کہا کہ 9 اگست کو کرانتی دن کے موقع پر سماج وادی پارٹی کے قومی رہنما اکھلیش یادو اور اقراء حسن سمیت نومنتخب ارکان پارلیمنٹ مالیگاؤں آرہے ہیں اس جلسہ عام میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں ۔
اس میٹنگ میں پروفیسر رضوان خان نے بھی فائرنگ معاملہ اور غنڈہ گردی اور ذاتیات پر ہورہی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ یہاں سہیل عبد الکریم اور ایڈوکیٹ توصیف شیخ وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس میٹنگ میں سابق کارپوریٹرس و خواہش مند امیدواروں کے علاوہ گرو وار وارڈ کی بزرگ اور نوجوان شخصیات موجود تھیں ۔اس میٹنگ کو محمد وائر مین گروپ، پاپا گروپ، شیخ انیس مستری گروپ اور سماجوادی پارٹی کے ورکروں نے کامیاب بنایا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com