اسمبلی چناؤ میں امیدواری کی خواہش، اعجاز بیگ نے کانگریس پارٹی سے عریضہ فارم داخل کیا


اسمبلی چناؤ میں امیدواری کی خواہش، اعجاز بیگ نے کانگریس پارٹی سے عریضہ فارم داخل کیا 



نانا پٹولے ،رمیش چنی تھلا، عارف نسیم خان سے ملاقات و گفتگو



        مالیگاؤں :(پریس ریلیز) مالیگاوں شہر کانگریس پارٹی سے امیدواری عریضہ فارم کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر عالیجناب اعجاز بیگ صاحب نے کل داخل کر دیا ہے. مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کی جانب سے جاری میٹنگ میں مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ کو مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ آپ حقیقی حقدار ہے اور اس لئے آپ ابھی ہی فوراً عریضہ داخل کرے اور آپ میدان عمل میں اتر جائے میں آپ کیلئے پوری طاقت لگاؤ گا. اسی طرح مہاراشٹر پربھاری رمیش چنی تھلا نے اعجاز بیگ کے عریضہ فارم داخل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔


 انہوں نے دلی مبارکباد پیش کیا. اسی مقام پر عارف نسیم خان نے پُر جوش ملاقات کرتے ہوئے بیگ کو مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں آپ کیلئے ضرور مالیگاؤں آؤنگا اور مہاراشٹر کانگریس پردیس کمیٹی کی جانب سے مجھ سے جتنا ہوسکے گا آپ کیلئے ضرور جدوجہد کرو گا ایسی پریس ریلیز عادل پٹھان نے ارسال کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے