جمیعت باغبان شولاپور کی جانب سے ایس ایس سی، ایچ ایس سی , ڈپلومہ اور ڈگری امتحانات میں کامیاب طالبان علم کا شاندار تہنیتی جلسہ
شولاپور : 7 جولائی (بذریعہ _ آفرین شیخ ) شولاپور شہر کی قدیم ترین تنظیم "شولاپور باغبان جمیعت شولاپور" کی جانب سے باغبان جمیعت سے تعلق رکھنے والے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی , ڈپلومہ اور ڈگری میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ، اور ساتھ ہی اپنی اپنی اسکولوں اور جونیئر کالیج میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں اول نمبر آنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار تہنیتی جلسہ بمقام "پھڑ کُلے ہال شولاپور"* میں منعقد کیا گیا۔ مہاراشر اسٹیٹ باغبان جماعت کے سیکريٹری الحج نصیر احمد خلیفہ صاحب صدارت میں ہوئے اس پروگرام میں صدر ائمہ کونسل اور شہر قاضی مفتی سیّد امجد علی قاضی صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔ جب کہ شولاپور شہر باغبان جمیعت کی سرپرستی کرنے والی ثالث کمیٹی کے ممبران ، جمیعت کی آٹھ خصوصی کمیٹیوں نے صدور ، عہدہ داران اور ممبران بھی بطور مہمان اس جلسہ میں شریک تھے۔
اس جلسہ کا آغاز ، جمیعت کے رُکن حافظ عبدالسلام باغبان کی تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا ۔ اسکے بعد جمیعت کے رُکن اشفاق باغبان نے تحریکِ صدارت پیش کی ، جسکی تائید ایڈوکیٹ عامر باغبان نے کی۔ بعد ازآں جمیعت کے رُکن اور تعلیمی کمیٹی کے صدر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نےاستقبالیہ پیش کیا ۔
اس موقع پر ثالث کمیٹی کے ممبران، ایڈوکیٹ محمد رفیق باغوان ، حاجی محمد اقبال دلال ، حاجی امتیاز مرچنٹ ، جناب راجہ باغبان صاحب ، حاجی مولا بخش تلجاپورے ، حاجی مختار ہمنابادکر ، جناب جیلانی کلیانی ، ادارہ ہذا کے صدر، سابق پرنسيپل ڈاکٹر منصور دلال، حاجی مشتاق چودھری (نائب صدر) ، حاجی اخلاق مرچنٹ (سیکرٹری)، حاجی امتیاز دلال ( خازن) ، حاجی مشتاق مرچنٹ (رُکن)، حاجی ایوب کلیانی (رُکن)، حاجی رئیس باغبان (رُکن)، حاجی عبدالمتین باغوان ( رُکن)، حاجی صادق باغوان ( رُکن)، حاجی مشتاق خلیفہ ( رُکن)، حاجی منظور باغوان ( رُکن)، افتخار تلجاپورے (رُکن)، حاجی ناظم کامتیکر (رُکن)،ڈاکٹر ہارون رشید باغبان (رُکن)، اعجاز باغوان ( رُکن)، حاجی داؤد باغوان ( رُکن)، مولانا حافظ عبدالرزاق چوہدری ( رُکن)، امجد تُلجاپورے اور باغبان جمیعت کے دیگر اراکین ،و عہدیداروں کے دستِ مبارک طلباء و طالبات کو خوبصورت ٹرافي سے نوازتے ہوئے اعزاز کیا گیا۔
اِس پروگرام میں حاجی الطاف ليمبو والے(نائب صدر) نے جمیعت کے زیرِ انصرام چلنے والی الگ الگ کمیٹیوں کی مدد سے جمیعت کی فلاح و بہبود اور سماج کے لوگوں کی امداد کے مقصد سے چلائی جا رہی تمام سرگرمیوں اور خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ پروگرام کی خُوبصورت نظامت پروفیسر محمد غوث شیخ نے کی اور جمیعت کے سرگرم رکن مشتاق باغبان نے نظامت کے فرائض میں بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں حاجی فیاض باغوان (جوائنٹ سیکرٹری) نے رسمِ شُکریہ ادا کی۔
ادارہ ہذا کے صدر ڈاکٹر منصور دلال ، نائب صدر الطاف لیمو والے ، مشتاق انجنیر، ایڈوکیٹ عامر باغوان، اشفاق باغبان، حافظ عبدالسلام باغوان، ناظم کامتیکر ، مزمّل شیخ ، الطاف صدیقی ،مولا علی شیخ ، جریر محمّد باغبان ، نغمہ مجاور ، عظمٰی اُستاد، ثمامہ محمّد باغبان، زید باغبان ، محسن ماشال، ابراہیم خلیل ، عبد الغفور سوداگر ، اکبر باغوان ، اویس باغبان اور دیگر حضرات کی کوششوں اور تعلیمی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کی منصوبہ بندی نے اس پروگرام کو قابل ذکر اور دیدہ زیب بنا دیا۔ اس پروگرام میں الگ الگ اسکولز اور کالیجیس کے اساتذہ کرام ، والدین اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com