اکھلیش یادو کی 9 اگست کو آمد پر جلسہ کہاں لیا جائے؟ جگہ متعین کرنے عید گاہ گراؤنڈ، کلّو اسٹیڈیم، انصار جماعت خانہ پر جائزہ کمیٹی کا دورہ
مالیگاؤں : 7 جولائی (پریس ریلیز) ارلیمنٹ الیکشن میں ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی پارٹی اور انڈیا گٹھبندھن میں دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر اُبھرنے والی سماجوادی پارٹی انڈیا گٹبندھن میں کلیدی کردار ادا کرنے کے بعد مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں زور آزمائی کرنے کیلئے جدوجہد اور پلاننگ کررہی ہے ..
اسی مناسبت سے پارٹی کے قومی صدر جناب اکھلیش یادو صاحب، کیرانہ سے رکن پارلیمنٹ اقراء حسن صاحبہ، غازی پور سے افضال انصاری صاحب، ایودھیا سے اودھیش پرساد صاحب سمیت 8 سے 10 سماج وادی کے ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی صاحب 9 اگست بروز جمعہ کرانتی دن کے موقع پر مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں. اکھلیش یادو صاحب کے دورے پر 9 اگست جمعہ کو عالیشان جلسہ لیا جائے گا. جلسہ کی تمام تر تیاریاں و انتظامات کرنے کیلئے مالیگاؤں سماجوادی پارٹی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ کی ایماء پر اور مہاراشٹر یوا سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی نگرانی میں 6 جولائی کو 15 اراکین پر مشتمل جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اتفاق رائے سے جائزہ کمیٹی کا کنوینر سہیل عبدالکریم صاحب کو مقرر کیا گیا. جائزہ کمیٹی کے ارکین آج دوپہر 12 بجے9 اگست کو ہونے والے جلسہ کی جگہ متعین کرنے کیلئے عیدگاہ گراؤنڈ، عزیز کلو اسٹیڈیم، انصار جماعت خانہ کا جائزہ لئے پروگرام میں عوام کے جم غفیر کے پیش نظر کشادہ جگہ .پارکنگ کا نظم اور خواتین کیلئے نششتوں کا نظم کس طرح کیا جائے اس پر جائزہ لیا گیا . آج کے دورے میں سہیل عبدالکریم (کنوینر جائزہ کمیٹی). رشید سیٹھ ایولے، اطہر حسین اشرفی. شیخ انیس مستری، عبدالباقی راشن والا، ناصر بھائی کرانہ والا، کلیم احمد بھیّا لال شاہ، یحییٰ عبدالجبار، عارف حسین پاپا، خالد ٹھنڈے، شکیل ٹللو، مسیح اللہ بیسٹ، ابواللیث انصاری، عبدالرحمٰن انصاری، شاہد چودھری شریک رہے. کل شہر کے دیگر وسیع جگہوں کا جائزہ لینے کے بعد اندرون 2، 3 دن میں جلسہ کی جگہ فائنل کرکے جائزہ کمیٹی مہر لگا دے گی.
جائزہ کمیٹی کے کنوینر نے سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران عہدیداران و ہمدردان سے گذارش کیا ہیکہ کہ جلسہ کی جگہ سے متعلق اگر آپ کوئی رائے مشورہ دینا چاہتے ہو تو رابطہ آفس آکر اپنی رائے پیش کریں، جائزہ کمیٹی کی میٹنگ میں آپ کی رائے رکھنے کے بعد تمام اراکین جائزہ کمیٹی کے اتفاق سے جگہ فائنل کی جائے گی.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com