ناسک کے قریب دلخراش حادثہ، سجو شیخ، ارباز تنبولی سمیت چار افراد ہلاک، دو زخمی



ناسک کے قریب دلخراش حادثہ، سجو شیخ، ارباز تنبولی سمیت چار افراد ہلاک، دو زخمی 


 ناسک : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی آگرہ ہائی وے پر اڈگاؤں کے قریب جمعہ کی رات ایک آئیشر اور کار کے درمیان خوفناک حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

   
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات ناسک سے اوجھر جا رہے ایک آئشر ٹیمپو کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر اڈگاؤں میں دت مندر کے سامنے ہائی وے کے مخالف سمت پر الٹ گیا۔  جس کی وجہ سے اوجھر سے اڈگاؤں جانے والی کار اور آئیشر میں زبردست ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آئیشر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے۔

 حادثے میں بریزا کار نمبر (MH 05 DH 9367) کچل گئی اور آئیشر (ٹیمپو نمبر (MH 15 GV 9190) کو بھی نقصان پہنچا۔ مہلوکین کے نام اکشے جادھو، سجو شیخ، ارباز تنبولی اور رحمن تمبولی ہیں، یہ تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ تمام افراد ناسک کے سڈکو علاقے کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

 اس دوران حادثہ کے بعد ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا۔ اڈگاؤں پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو صاف کرایا۔ زخمیوں کو اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے۔حادثہ کی تحقیقات پولس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے