عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کی جانب سے 15 جولائی کو نور باغ چوک پر سالانہ تاریخ ساز اجلاس بنام "ذکر شہدائے کربلا"
سنی دعوت اسلامی کے نگراں مولانا سید امین القادری صاحب کا خصوصی خطاب، عوام الناس سے شرکت کی اپیل
اجلاس کی تیاریاں مکمل، پیر کو کمشنر کا دورہ، پریس کانفرنس سے سنی دعوت اسلامی و SDI نورباغ گروپ کے ذمہ داران کی مخاطبت
مالیگاؤں : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سنی دعوت اسلامی SDI نور باغ گروپ مالیگاؤں کیجانب سے قاضی شرف الدین ہال میں منعقدہ پریس کا نفرنس سے سنی دعوت اسلامی مجلس شوری کے ذمہ داران اور SDI نور باغ کے ذمہ داران نے محرم الحرام کی محافل ذکر شہداء کربلا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غفران اشرفی نے کہا کہ سواد اعظم اہلسنت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں گذشتہ 25 سالوں سے ذکر شہدائے کربلا کی محفل بنام " داستان آل رسول .... بزبان آل رسول" کا کامیابی و کامرانی کے ساتھ انعقاد پذیر ہو رہی ہے امسال 26 ویں سالانہ محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی دس محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں علمائے اہلسنت و بالخصوص آل رسول حضرت مولانا سیدمحمد امین القادری قبله( نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) ایمان افروز خطاب کریں گے۔ سوادِ اعظم اہلسنت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں جاری دس روزہ چھبیسواں سالانہ ذکر تا جدار کر بلا کی محافل بھی جاری ہیں۔ ماہ محرم الحرام میں امام حسین اور ان کے رفقاء وانصار کو کر بلا کی تپتی ریت پر شہید کر دیا گیا۔ جس مقصد کے خاطر امام حسین اور ان کے رفقاء نے کربلا کی زمین پر اپنی جانوں کا نذرانہ اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا۔ تحفظ ، شریعت محمدی ﷺ کی حفاظت ان کا مشن تھا اور اسی مشن کے خاطر انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا۔
اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے سنی دعوت اسلامی نے یہ بیڑا اٹھایا بالخصوص مالیگاؤں شہر کی سرزمین پر امام حسین اور ان کے رفقاء و انصار نے جس مقصد اور جس مشن کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم بھی اسی مقصد کو لے کر آگے بڑھیں گے اور شریعت محمدی صل اللہ علیہ وسلم اور دین کو تحفظ فراہم کریں گے ۔خاص وجہ یہ ہے اللہ پاک نے اہل بیت کے ذکر میں اتنی تاثیر رکھی ہے کہ لوگوں کے دل ان کا ذکر سننے کے بعد دین کی طرف چلے آتے ہیں۔ کیونکہ اہل بیت کے ذکر سے لوگوں کے دل نرم ہوتے ہیں اور وہ گنا ہوں سے کنارہ کشی کرنے کا اپنے اندر عظم کرتے ہیں اور یہ ارادہ کرتے ہیں کہ آج کے بعد ذکر اہل بیت سننے کے بعد ہم گناہوں کی طرف نہیں جائیں گے شریعت مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں گے۔ ان پروگرامات کا مقصد خاص یہی ہوتا ہے۔
اس پریس کانفرنس سے رضوان میمن نے کہا کہ ماہ محرم کے مہینے میں سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں گذشتہ 25 سالوں سے ذکر شہدائے کربلا کی محفل بنام داستان آل رسول ..... بزبان آل رسول دس روزه چھبیسواں سالانہ ذکر تا جدار کربلا کی محافل ہوتی ہے جس کی ایک کڑی نور باغ چوک کا پروگرام بھی ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تقریباً ۲۰۱۴ء سے نور باغ چوک میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اشتراک سے یہ اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ گذشتہ ۸ سالوں سے یہ سلسلہ نور باغ چوک میں جاری ہے۔ ماہ محرم کے مہینے میں ہر تقریب ہر پروگرام تاریخ ساز ہوتے ہیں انہی میں نور باغ چوک بھی ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ ۱۵ جولائی ۲۰۲۴ء بمطابق ۸ محرم بروز پیر کو نور باغ چوک پر شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک امسال کا پروگرام بھی اپنی روایت کے مطابق ہوگا۔ قاضی شرف الدین ہال کے پاس ایک عالیشان اسٹیج لگایا جائے گا۔ اس اسٹیج پر علمائے اہلسنت، ائمہ مساجد اور ملیغ عظام موجود ہوں گے۔ اسٹیج کے سامنے میڈیا کے نمائندوں کا خصوصی نظم کیا گیا ہے۔اسی طرح 16 اور 17 جولائی کو A.T.T ہائی اسکول میں آخری محرم الحرام کی نسبت سے اجلاس ہونگے
رضوان میمن نے بتایا کہ پروگرام پوری دنیا میں لائیو نشر کیا جاتا ہے۔ عوام کو بیٹھنے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ عوام کو پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے باب نور باغ گیٹ سے آنا ہو گا۔ پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ پروگرام بہتر طریقے سے اختتام پہنچے اس لئے ہوم گارڈ اور ایس ڈی آئی نور باغ کے ذمہ داران موجود رہیں گے۔ اس پروگرام میں خواتین اسلام بھی دور دراز سے آتی میں خواتین کیلئے باغبان جماعت خانہ میں پردہ کا معقول نظم کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام LED اسکرین کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔ پیر کی صبح مالیگاؤں کمشنر رو بیندر جادھو SDI نور باغ گروپ کے ذمہ داران کے ساتھ نور باغ چوک کا دورہ کریں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔ اس پریس کا نفرنس میں حافظ غفران اشرفی، رضوان میمن نعیم نوری جمیل رضوی، قاری عبد السلام، قاری نور محمد ، شهزاد بھائی، نوید رضا، عادل موٹلانی سمیت نور باغ ایس ڈی آئی گروپ کے ذمہ داران موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com