شاہ برادری کی جانب سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کا شایان شان استقبال
مالیگاؤں :(پریس ریلیز) بیس برسوں سے شاہ پلاٹ پر بسے ساکنان نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے مدعے پر گزشتہ روز شہر عزیز کے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئے بیس سال سے بسی بستی شاہ پلاٹ پر روڈ، راستوں اور گٹر جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے سے لاحق پریشانی کے مستقل حل کیلئے ملاقات کی تھی ۔ علاقے میں اسکول، مساجد، مدارس اور روزانہ کام کیلئے آنے جانے والے راستوں کی بد حالی اور بارش کے ایام میں روڈ راستے نہ ہونے اور گندے پانی کی نکاسی کی مستقل پریشانی سے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے متعدد بار اور خاص کر الیکشنی ایام میں سیاسی لیڈران برادری کو لکڑی کا لڈو دیکر ووٹ لیکر جانے والوں نے اس جانب کو ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا صرف ووٹ بینک کیلئے انکا سیاسی استحصال کیا جس کو محسوس کرتے ہوئے شاہ برادری کے نوجوانوں نے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل سے شاہ پلاٹ آباد ساکنان کے مسائل حل کرنے کی گزارش کیساتھ ساتھ دورہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔
رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے شاہ پلاٹ کے نوجوانوں کی بات بغور سنتے ہوئے انکی دعوت پر آج رات شاہ پلاٹ پر منعقد استقبالیہ پروگرام میں بارش و کیچڑ کے باوجود پہنچے یہاں پر سابق کارپوریٹر عتیق سیٹھ لوکھنڈ والا کی سربراہی اور سرپرستی میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کا شایان شان استقبال شاہ برادری کے بزرگ و نوجوانوں کی جانب سے کیا گیا اس پروگرام کی صدارت اقبال شاہ صاحب نے کی جبکہ مقررین میں الطاف شاہ اور عتیق سیٹھ لوکھنڈ والا نے شاہ پلاٹ کے مسائل رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے سامنے رکھے ۔ عتیق سیٹھ لوکھنڈ والا نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا دو تین ماہ قبل میرے فارم ہاوس پر شاہ برادری کے نوجوانوں کے ایک پروگرام میں مفتی صاحب کی آمد پر شاہ پلاٹ کے مسائل پر بات چیت ہوئی تھی یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے عتیق سیٹھ لوکھنڈ والا نے مزید آگے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ برادری اب تعلیم یافتہ، باشعور اور بیدار ہوچکی ہے اور برادری کسی کی جاگیر نہیں ہے اور نہ برادری پر کسی کی اجارہ داری چلے گی اور نہ ووٹ بینک کیلئے برادری کے نوجوانوں اور بزرگ اب کسی کے جھانسے میں نہیں آنے والے اور انکو بہتر طور پر سمجھتا ہے کہ انکی قیادت شہری سطح پر کون کرسکتا ہے
اس لیے اب کسی بھی طرح کے بہکاوے میں نہ آکر شاہ برادری کے ہر مسائل حل کرنے کے لیے ایک جُٹ ہیں اور ان شاء اللہ ہم مسائل حل کروا کر بتائیں گے یہاں مختصر خطاب کرتے ہوئے ہردلعزیز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے کہا کہ میرا اور شاہ برادری کا تعلق جامع مسجد کی وجہ سے برسوں پرانا ہے جامع مسجد کے بیشتر مصلی شاہ برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور موقع بہ موقع مجھے اپنے یہاں نجی تقریبات اور پروگراموں میں مدعو کرتے رہتے ہیں اور آج اس موقع پر انہوں نے مجھے یاد کیا اور میرا استقبال کیا میں شاہ برادری کے سبھی بزرگ اور نوجوانوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ دوران خطاب مفتی صاحب نے بتایا کہ اٹھارہ بیس سال قبل شاہ برادری کے حالات کچھ اور تھے اور اب ان میں تعلیمی بیداری کے چلتے ڈاکٹر اور انجینئر اور اعلی تعلیم یافتہ افراد برادری کا ایک بڑا حصہ ہیں انہوں نے شاہ برادری کے ذمہ داران سے تعلیمی میدان میں اور محنت سے اچھے اور بہتر معاشرے کے وجود کا مشورہ دیا کیونکہ کسی بھی سماج اور برادری کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے اس پر توجہ کی ضرورت ہے آگے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باوجود میں شاہ برادری کے پروگرام میں آیا تاکہ ان کے مسائل جان سکوں یہاں پہنچنے پر کیچڑ سے لت پت راستوں سے پیدل گزر کر استقبالیہ تقریب کی جگہ پہنچ کر میں نے شاہ پلاٹ پر بسے ساکنان کی تکلیف کو سمجھا میں آپ سے سے جھوٹا وعدہ کرنے نہیں آیا اور نہ میں آپ کا سیاسی استحصال کرنے کے لیے آیا ہوں بلکہ شاہ پلاٹ کے ساکنان کو بنیادی سہولیات فراہم ہو یہی میری کوشش ہے جس کیلئے میں آپ ساکنان شاہ پلاٹ کے مطالبے پر پورا کرنے کیلئے فنڈ اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہوں فلحال میرے پاس بجٹ موجود ہے اور اسمبلی الیکشن سے قبل آپ کو بہتر بنیادی سہولت کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے
جس کیلئے ہم سب کو ایک ساتھ مل کر کوشش کرنی ہے کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی آپ لوگ دعاء بھی کریں کہ اللہ رب العزت ہمارے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے آپ نے میری عزت افزائی کی استقبال کیا میں شاہ برادری کا شکر گزار ہوں مفتی صاحب کے خطاب کے بعد شاہ پلاٹ پر بسے ساکنان کی جانب سے عتیق سیٹھ لوکھنڈ والا ، حاجی مستان شاہ، خلیل شاہ، شکیل شاہ، انو شاہ، روف شاہ، الطاف شاہ، مختار شاہ ،جعفر شاہ، سکندر شاہ، بلال شاہ کے علاوہ برادری کے بزرگ اور نوجوانوں نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ حاجی خالد سکندر، امتیاز پان والا، ماجد گولڈن، سلمان انیس کمال، نعیم 43، نیاز احمد، نعیم احمد، حامد حسین کے علاوہ شاہ برادری سے وابستہ ذمہ داران اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ بہترین عشائیہ سے اس پروگرام کا اختتام مفتی صاحب کی دعاء پر ہوا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com