کیرالہ : وائناڈ کے چار گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ، 108 افراد ہلاک 100 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات


کیرالہ : وائناڈ کے چار گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ، 108 افراد ہلاک 100 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات 


 این ڈی آر ایف اور فضائیہ کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں مصروف، بارش کے سبب راحت رسانی کے کاموں میں تکالیف 



وائے ناڈ : 30 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) کیرالہ کے وایناڈ میں شدید بارش کی وجہ سے کچھ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ اس لینڈ سلائیڈنگ میں سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک 108 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور فضائیہ کی ایک ٹیم مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ حادثہ وائناد ضلع کے منڈکئی، چرملا، اٹامالا اور نولپوزا گاؤں میں پیش آیا۔ 

 کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ محکمہ صحت نے ضلعی سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ اس میں ایمرجنسی کی صورت میں صحت کی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ دو ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں ہیلپ لائن نمبر 8086010833 اور 9656938689 جاری کیے گئے ہیں۔ زخمیوں کا ضلع کے ویتھیری، کلپٹہ، میپاڈی اور مننتھاواڑی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
وائناڈ کے چار گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔ ملبے تلے 100 سے زائد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں شہریوں کا بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے