ہارون انصاری ہاسپٹل میں آںٔی سی یو، سونو گرافی، ایکسرے مشین اور بلڈ بینک کا انتظام کیا جائے


ہارون انصاری ہاسپٹل میں آںٔی سی یو، سونو گرافی، ایکسرے مشین اور بلڈ بینک کا انتظام کیا جائے



 مریضوں کے تںٔیں عدم توجہی اور سہولیات نہ ملنے پر سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران نے کارپوریشن ڈپٹی کمشنر گنیش شندے اور ڈاکٹرس سے کی ملاقات 





مالیگاؤں : 12 جولائی (پریس ریلیز) جمعہ کو شام چار بجے سماجوادی پارٹی کے وفد نے شان ہند کی زیرِ سرپرستی مستقیم ڈگنیٹی کی ایماء پر رںٔیس ستارہ، اسماعیل رحمانی، شہزاد ماسٹر، ملک منظر، آمین مقادم ، سلطان تانے ماما ، شکیل بھارتی ، یاسین مستری، اسماعیل پلمبر ، فیضان رجو ، نفیس اعظمی، طارق مچھلی والے، ابوذر صدرالدین، سمیت دیگر ذمہ داران نے کارپوریشن ڈپٹی کمشنر گنیش شندے اور ہارون انصاری ہاسپٹل کے ڈاکٹرس سے ملاقات ۔

انہوں نے کہ ہارون انصاری ہاسپٹل میں آکسیجن پلانٹ ہونے کے باوجود اس کا استعمال نہیں کیا جاتا پلانٹ کی دیکھ بھال کے لںٔے انجینئر اور اسٹاف کے تنخواہیں برابر دی جارہی ہے مگر عوام کو سہولت نہیں ملتی ہاسپٹل میں آںٔی سی یو، سونو گرافی ایکسرے مشین بلڈ بینک نہ ہونے کی وجہ سے ڈیلیوری کے لںٔے آنے والی خواتین کو دوسرے ہاسپٹل میں شفٹ کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریض سمیت اہل خانہ کو حد درجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہاسپٹل میں لگنے والی دواںٔیں اور انجکشن اسٹاک نہ ہونے کی وجہ سے بھی عوام کو پریشانی ہوتی ہے ۔

 لہٰذا کارپوریشن ان تمام مساںٔل کو 15 دنوں میں حل کرے اور سہولیات مہیا کرتے ہوئے عوام کو راحت دے ورنہ سماجوادی پارٹی شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں نہالی انداز میں ذبردست احتجاج کرے گی۔کارپوریشن ڈپٹی کمشنر گنیش شندے نے وفد کی باتوں کو سننے کے بعد یقین دلایا کہ جلد ہی میڈیکل آفیسر اور کارپوریشن کمشنر کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی اور ہاسپٹل کا جاںٔزہ لیکر آںٔی سی یو، سونو گرافی، ایکسرے مشین اور بلڈ بینک کا انتظام کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے