نعمانی پل کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے منظور، ریاستی حکومت کا سو فیصد فنڈ کارپوریشن کو لیٹر تفویض :مفتی اسمٰعیل


نعمانی پل کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے منظور، ریاستی حکومت کا سو فیصد فنڈ کارپوریشن کو لیٹر تفویض :مفتی اسمٰعیل 


اسمبلی الیکشن سے قبل ٹینڈر و ورک آرڈر کے بعد نعمانی پل کی از سر نو تعمیر شروع کردی جائے گی 


مالیگاؤں: (پریس ریلیز) مالیگاؤں کے شہریان کیلئے ایک بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے کہ حکومت نے نعمانی پل کی تعمیر کیلئے پونے چھ کروڑ روپے نگر وکاس فنڈ دینے کی منظوری دے دی ہے یاد رہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی اسمبلی الیکشن 2019 کے جیتنے کے بعد روز اول سے یہ کوشش و جدوجہد نمائندگی جاری رہی کہ کسی بھی طرح ایک بڑا فنڈ حکومت سے مل جائے تو نعمانی پل کی تعمیر کردی جائے، اور علاقے کے لوگوں کو راحت میسر کرائی جائے، جو انکی بنیادی و اصل ضرورت بھی ہے اس سلسلے میں آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے کاموں کے نگراں محمد حسین انصاری نے تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج 11 جولائی کو قلعہ، رسول پورہ، اسلام آباد، باغ محمود وغیرہ محلے و اطراف کے رہنے والوں کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تقریباً دو سالوں سے الگ الگ محکموں سے جہاں سے نعمانی پل کیلئے فنڈز مل سکتا تھا انھوں نے کوشش و نمائندگی کی ہے اور پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے کا فنڈ منظور ہوا یہ کامیابی اللہ کے فضل سے ملی ہے۔

 اور سو فی فنڈ ریاستی حکومت کا ہے کارپوریشن کو اس میں کوئی امداد وغیرہ نہیں دینا ہے جیسا کہ ماضی میں کسی تعمیراتی کاموں میں 30 فی صد کارپوریشن اور 70 فی صد ریاستی یا مرکزی حکومت کا فنڈ مشترکہ طور پر شامل ہوتا تھا، مگر یہ سو فیصد ریاستی فنڈ ہے اسطرح ہماری کوشش ہوگی کہ آنے والے پیر سے ہم جلد سے جلد اسکے پیپر ورک کی کارروائی کو مکمّل کریں گے کلکٹر کی منظوری کے بعد ہم سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ اور کمشنر ایک پرستاؤ بناکرکے کلکٹر کو دیں گے دوبارہ کلکٹر سے پرما ملے گا اور اسکی ٹینڈر نوٹس نکلے گی۔


 ٹینڈر ہوگا ہماری کوشش یہ ہوگی دس دنوں میں ٹینڈر پروسیس پر آجائے اور اسمبلی الیکشن سے قبل ضابطہ اخلاق لگنے سے پہلے نعمانی پل کی تعمیر شروع ہوجائے، کیا یہ مالیگاؤں کے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی کی ہی کوشش کا نتیجہ ہے اس پر حسین انصاری نے کہا کہ اس نعمانی پل کو لے کر بہت سیاست کی گئی، در حقیقت مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے دو سے تین مرتبہ پالک منتری دادا بھسے سے فنڈ کا مطالبہ DPDC سے کیا تھا، لیکن انھوں نے کہا کہ اتنا بڑا بجٹ نہیں دیتے آتا، ہم نے پرشاشک کمشنر سے ملاقات کرکے انکے پاس بھی مطالبہ رکھا تھا، لیکن کمشنر نے بھی چھ کروڑ روپے کا بجٹ دینے سے انکار کر دیا، پھر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کوشش کی یہ اقلیتی محکمے یا نگر وکاس سے ہوجائے، اور اللہ کے فضل و کرم سے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے نگر وکاس سے پونے چھ کروڑ روپے فنڈ دیا ہم انکے شکر گزار ہیں اور ہم نے پہلے سے ہی اسکا ٹی ایس کرکے رکھا ہوا تھا جس میں اس کام پر ایک ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے پیپر ورک ایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل وغیرہ وہ ایک ماہ لگے گا نہیں۔
 ان شاءاللہ اور ہمارا TS پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے کا تھا اور اتنا ہی فنڈ 5,76,00000 ریلیز منظور ہوا ہے یہ سو فیصد ریاستی فنڈ ہے اور آنے والے بیس دنوں میں ہم جدوجہد کریں گے یہ ٹینڈر پروسیس پر آجائے اور اسمبلی الیکشن سے پہلے ان شاءاللہ نعمانی پل کی تعمیر کی شروعات ہوجائے. اس نعمانی پل کی تعمیر کو لے کر مخالفین نے سیاست کھیلی ہوئی تھی جبکہ سابقہ برسرِ اقتدار نے تو ڈھکہ پل بناکرکے اس پلیہ کے نام کی بھی توہین کی، لاج شرم نہیں آئی، اور ہر کام پر ہر بات پر سیاست کرنے والے بھی خوب سیاست کی مگر یہ کام مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں ہی ہونا تھا کیونکہ یہ علاقہ بھی فدائین مفتی اسمٰعیل قاسمی والا ہے گرچہ کہ آج محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ ساتھ شہریان کو بھی خوشی ہوئی ہے کہ اب یہ نعمانی پل کی تعمیر سے لوگوں کو راحت میسر ہوگی، ریاستی حکومت نے پونے چھ کروڑ روپے کا فنڈ نعمانی پل کی تعمیر کیلئے منظور کردیا ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے