نعمانی پل کی تعمیر کو لیکر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا دورہ و سروے



نعمانی پل کی تعمیر کو لیکر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا دورہ و سروے 



علامہ اقبال پل کی طرح نعمانی پل بھی اونچا تعمیر ہوگا، اسمبلی الیکشن سے قبل کام شروع کرنے مفتی اسمٰعیل کا عزم 


مالیگاؤں ( پریس ریلیز) حال ہی میں مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کی کوششوں سے حکومت مہاراشٹر نے نعمانی پل کی تعمیر از سر نو تعمیر کیلئے تقریباً پونے چھ کروڑ روپے کا فنڈ مہیا کرایا، اسی سلسلے میں آج ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نعمانی پل کی تعمیری کام کو شروع کرنے اور سروے کیلئے نعمانی پل کا دورہ کیا، دورہ کرنے کے بعد میڈیا میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعمانی پل اس علاقے کے لوگوں کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ضرورت ہے اور اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ خواب جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسے تکمیل تک پہنچانے کا موقع عطا فرمایا، علاقے کے لوگوں کی ایک بنیادی ضرورت تھی اور ہمیشہ کا ان کا یہ مطالبہ تھا کہ بارش کے دنوں میں باغ محمود میں رہنے والے وہ احباب اور ان لوگوں پر جو کبھی اسلام آباد، کبھی رسولپورہ، کبھی موتی پورہ میں رہتے تھے جب گھر تنگ پڑنے لگے اور تقسیم ہوئی تو تقسیم کے بعد لوگوں نے باغ محمود میں شفٹ ہوکر رہنے لگے سکونت اختیار کرلی۔

لیکن ندی کے اُس پار ہونے کی وجہ سے وہاں آنا جانا بہت مشکل تھا چھوٹا پل پیچھے بنایا گیا اور اس چھوٹے سے پل کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کارپوریشن سے نکالا گیا، لیکن کیا بنایا گیا یہ پورے شہر کو معلوم ہے یہاں کے لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ علامہ اقبال پل جیسا پل بنایا جائے، مَیں نے علاقہ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا اور ہمیشہ کوشش کرتے رہے، بڑا بجٹ ہونے کی وجہ سے کارپوریشن سے بھی بجٹ نہیں مل رہا تھا نیوجن سمیتی سے بجٹ مل سکتا تھا لیکن کہیں نہ کہیں تعصب و فرقہ پرستی کی وجہ سے ہم لوگوں کو نظر انداز کیا گیا اور بجٹ دینے سے گریز کیا گیا، لیکن کوشش مسلسل جاری تھی، کہتے ہیں کوشش کرنا اپنا کام ہے اگر انسان ایمانداری سے کوشش کریں تو اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ وہ موقع عطا فرمایا کہ ہم نے اپنا مطالبہ رکھا اور ایک ہی دن بجٹ بھی لیا اور اسکا جی آر بھی نکلوایا اور وہ جی آر لیکر کے مالیگاؤں آئے۔

 مالیگاؤں آکرکے مَیں نے لوگوں کے درمیان یہ بات رکھی کہ لوگوں کی دیرینہ خواہش تھی اور الحمد اللہ وہ پوری ہوگئی، اب سروے شروع ہے ہم نے پہلے سے ٹی ایس TS کروالیا تھا پل کی تعمیر میں لگ بھگ چار کروڑ روپیوں کا خرچ 85 لاکھ روپے ریٹرنگ وال وغیرہ میں اور ساڑھے بارہ لاکھ روپے لائٹ وغیرہ پر خرچ آۓ گا اس طرح کل 5 کروڑ 76 لاکھ روپے اس پل کی تعمیرات میں آئے گا سروے جاری ہے اس کے بعد ٹینڈر نکلے گا اور اس کا ورک آرڈر ہوگا ان شاءاللہ اسمبلی الیکشن سے قبل یہ پل کی تعمیر شروع کروائی جائے گی، اور یہ پل علامہ اقبال پل کی طرح اونچا رہے گا پہلے جن لوگوں نے بنایا تھا پلیہ ویسا نہیں بنے گا اور ماضی کا چھوٹا پل بھی رہے گا اسے توڑا نہیں جائے گا، مفتی اسمٰعیل قاسمی کے آج سروے سے علاقے اور اطراف کے لوگوں میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا، سروے کے وقت آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اور محمد حسین انصاری اور محبان و رفقاء کے ساتھ علاقے کے سرکردہ افراد بھی موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے