مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قلعہ، بوہرہ باغ،رسولپورہ و اطراف کی بستیوں کی خواتین کے ساتھ کمشنر سے نمائندگی، اندرون چند یوم مسائل حل کرنے کا عندیہ
مالیگاؤں : (پریس ریلیز ) مفتی اسمٰعیل قاسمی قلعہ بوہرہ باغ، رسولپورہ ، چوں چوں نگر کی مرد و خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن پہنچے اور کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو، سٹی انجینئر بچھاؤ، صاف صفائی کے اقبال نور محمد وغیرہ کو کارپوریشن کے نیچے گیٹ پر بلایا اور انکی تکالیف و پریشانی کے حل کیلئے سنجیدگی سے ایک پالیسی پر عمل پیرا نمائندگی کرتے ہوئے کارپوریشن کے کمشنر سمیت آفیسران کو آرے ہاتھوں لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آج قلعہ، بوہرہ باغ، رسولپورہ، چوں چوں نگر، بائیکلہ جھوپڑپٹی کے رہنے والوں کو کافی عرصہ سے سنڈاس کی تکلیف تھی یہ لوگ مجبوری کی حالت میں کارپوریشن آئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خبر ملی کارپوریٹروں اور ساتھیوں نے بتایا، مَیں آیا کمشنر کو نیچے بلایا، اور ان لوگوں کی باتیں کروایا، انکی تکلیف و پریشانی کو خود کمشنر کے سامنے سنا، اسی طرح ایک مقام کی بیت الخلا جس میں 20 سنڈاس نئی بن کر تیار ہیں، کسی وجہ سے بند ہے کمشنر سے بات چیت ہوئی ہے کمشنر نے کہا کہ آج ہی وہ سنڈاس جاری کروادے گے، باقی جتنی لیڈیز جینٹس ٹوائلٹ ہیں، اور وہ خراب ہوگئی ہے کہیں 40 سنڈاس میں سے 5 استعمال کے لائق ہیں کہیں 20 سنڈاس میں سے 3 استعمال کے قابل ہے وہاں تمام ٹوائلٹ نئے سرے سے بناکرکے دیں گے، اسی طرح دوسرا مسئلہ صاف صفائی کا ہے کہ اس علاقے کو کچا علاقہ بول کرکے گٹروں کی صاف صفائی نہیں ہوتی ہے۔
جسکی وجہ سے بہت ساری تکلیف ہیں بدبو تعفن، مچھر ، مکھی وغیرہ سے جو بیماریاں پھیل رہی ہے اس لئے صاف صفائی کیلئے کمشنر کے اسسٹنٹ اقبال نور محمد بھی یہاں موجود ہیں انکو اس جانب توجہ مبذول کروائی گئی، تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے جہاں پائپ لائن ڈالی گئی ہے وہاں پر پیج ورک کا کام نہ کرنے کی وجہ سے جو پتھر وغیرہ سے خراب راستے سے لوگ گرپڑ رہے ہیں موٹر سائیکل سواریوں کے ساتھ چھوٹے بچوں اور پانی کا ہنڈی کلسی لے کر مائیں بہنیں گررہی ہیں۔
ان مسائل کو لے کرکے یہ لوگ آے ہوئے تھے، کمشنر نے تمام کاموں کو کرکے دینے کا وعدہ کیا ہے، ہمارے جو کارپوریٹر ہیں جاوید عبدالستار، رمضان رمضو، ساجد عبدالرشید، اور دیگر محلے کے سرکردہ افراد فالو اپ لیتے رہے گے، اور یہ کام کرواکر کے لیں گے ان شاءاللہ. پانی کا جو مسئلہ ہے بارش نہ ہونے کی وجہ سے تلواڑہ ڈیم میں پانی کم ہے اور بارش کی دیری کیلئے پانی کی کٹوتی کا عمل کیا جارہا ہے ایسا کارپوریشن کے آفیسران نے بتایا ہے شہر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ بارش کیلئے دعائیں کریں، اور اسی طرح ہماری ماؤں بہنوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ صدقہ خیرات کرکے آیت کریمہ کا ورد کرکے دعائیں کریں ان شاءاللہ ضرور بارش ہوگی.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com