ناسک ڈیوژن میں سب سے زیادہ پاورلوم مالیگاؤں سینٹرل حلقہ میں، ٹیکسٹائل پارک مالیگاؤں میں ہی بنایا جائے



ناسک ڈیوژن میں سب سے زیادہ پاورلوم مالیگاؤں سینٹرل حلقہ میں، ٹیکسٹائل پارک مالیگاؤں میں ہی بنایا جائے 

کانگریس کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے آصف شیخ رشید کی اپیل 




مالیگاؤں : 18 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) حکومت مہاراشٹر کے ذریعے کئے گئے ٹیکسٹائل پارک کے فیصلہ پر ہم سرکار کا استقبال کرتے ہیں کہ ریاست کے ہر ڈیوژن میں ٹیکسٹائل پارک بنے گا ۔اس ضمن میں ناسک ڈیوژن کا ٹیکسٹائل پارک نینشل ہائی وے نمبر تین سے متصل سائنہ ایم آئی ڈی سی یا درے گاؤں میں اس ٹیکسٹائل پارک کا قیام کیا جائے۔اس لئے کہ ناسک ڈیوژن میں آنے والے اضلاع احمد نگر، ناسک، نندوربار ،دھولیہ اور جلگاؤں میں سب سے زیادہ پاور لوم مالیگاؤں شہر اور بالخصوص مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں ہیں اور اس حلقہ سے ابھی حال ہی میں کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو 1 لاکھ 98 ہزار ووٹوں سے نوازا گیا ہے ۔اس لئے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ میں ایم آئی ڈی سی لانے کیلئے کوشش کریں ۔اس طرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے کیا ہے ۔

آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے بنکروں کی نہیں اور نہ بلکہ یہ ذمہ داری نومنتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی ہے کہ وہ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام کروانے میں اہم کردار ادا کریں ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر شوبھا بچھاؤ نے ٹیکسٹائل پارک کے قیام کیلئے کامیابی حاصل کرلی اور مالیگاؤں سینٹرل حلقہ میں ٹیکسٹائل پارک کو کامیابی سے تعمیر کروا دیا تو ایک لاکھ 98 ہزار ووٹوں کا صحیح معنوں میں استعمال نظر آئے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے