ایم ایل اے فنڈ، اقلیتی فنڈ ،نعمانی بریج سمیت 40 کروڑ سے زائد کے کاموں کا راستہ صاف :مفتی اسمٰعیل
اندرون بیس یوم پورے شہر میں کروڑوں روپے کے فنڈ سے تعمیری کاموں کا جال بچھایا جائے گا
اسمبلی الیکشن کے پیش نظر جاں نثار قائد و سالار واٹس ایپ گروپ کی جانب سے دلاور ہال میں میٹنگ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے محبانِ جاں نثار قائد و سالار واٹس ایپ گروپ کی جانب سے دلاور ہال میں آنے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر میٹنگ بلائی گئی تھی، اس میٹنگ میں مولانا علیم فلاحی، یوسف الیاس، مولانا امتیاز وغیرہ نے اپنی باتیں رکھی، بعد از صدر مجلس مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے محبان ہمدردوں، ورکروں ووٹروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ، سوشل میڈیا گروپ پر ہمارے کئی گروپ ہیں اس میں ایک گروپ جاں نثار قائد و سالار وہاٹسپ گروپ ہے اور اسکی کوششوں سے یہ پروگرام منعقد ہوا، آج کی اس مشورتی میٹنگ سے ہمیں کوئی جواب نہیں دینا ہے ہمیں احساس کمتری و غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا ہے الیکشن کے وقت ایک پارٹی میں سے کچھ لوگوں کا ادھر ادھر جانا ہوتا ہے اور ہم نے ابھی ہمارے پتے کھولے نہیں ہے، ہم کسی کے خلاف سازش نہیں کرتے کسی کا نقصان نہیں کرتے ہیں، اور کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتے، اور دوسری طرف پارٹی سے نقصان اٹھاے ہوئے ان سے ڈسے ہوئے، دھوکہ کھاۓ ہوئے، ایک بڑی تعداد ہے الیکشن کے وقت دکھائی دے گا سوشل میڈیا کے جاں نثاروں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپکی سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کی افادیت سے کوئی انکار نہیں مگر ساتھ ہی زمینی کام آپ کو کرنا ہوگا، ہم یہاں سینکڑوں افراد ہیں ہر ایک صرف ایک آدمی کو لاۓ تو جو دو چار آپ کو جاتے ہوئے نظر آئے ہیں تو جب ہم دروازہ کھولے گے تو گردی لگ جائے گی، آج اسوقت پورے شہر میں ہمارا کام ہورہا ہے کل ہماری میٹنگ ہوئی ہے 28 کروڑ روپے کا ورک آرڈر ہوئے کام پر جو اسٹے لگا تھا کمشنر نے وہ اسٹے ہٹا دیا ہے ان شاءاللہ جلد تعمیری کاموں کا مزید آغاز ہوگا جب ہمارے محبان سوشل میڈیا پر کوئی کام گناتے تھے تو مخالفین سامنے سے نعمانی پل لاتے تھے، اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے ابھی جب ایم ایل سی الیکشن آیا تو 4 ووٹ کی ضرورت تھی سب پارٹیاں کانگریس، راشٹروادی، بی جے پی، شوسینا کے پاس اپنی ووٹ تھی صرف 4 ووٹ فیصلہ کن تھی دو سماجوادی اور دو ہماری مجلس کی، ہم نے اپنی پارٹی AiMiM کے پروٹوکول کے مطابق اپنے ذمہ داران سے راۓ مشورے کے بعد اس پر عمل کیا ہم نے کہا ماضی کہ 20 کروڑ روپے بقایا فنڈ کو منظوری دو نعمانی پل کا ٹی ایس ہوکر کے رکھا ہوا ہے 5 کروڑ 76 لاکھ روپے آج ہی اسکی منظوری کا جی آر نکالے، ہم نے شہر کا وکاس کررہے ہیں ۔
اسی طرح ہم نے حسن پورہ کا مسئلہ حل کروایا مانسون اجلاس کے دوران پانی کی نکاسی کروائی اور ابھی گزشتہ دنوں مسجد مرتضیٰ رمضان سے متصل سمیت ہر آڑی کھڑی گلیوں کو سمینٹ کانکریٹ روڈ بنادی، ہمارے مخالفین حسد رکھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ہم انھیں کہنا چاہتے ہیں آپ کی اوقات ہے تو تم بنادو، آج اسوقت آمدار فنڈ 5 کروڑ روپے سمیت ورک آرڈر ہوئے 28 کروڑ روپے فنڈ، نعمانی پل کی تعمیر پر 5 کروڑ 76 لاکھ روپے فنڈ، اقلیتی محکمے سے کال آیا دو کروڑ فنڈ مختص کئے گئے ہیں کام سجھاؤ اور اس فنڈ کا استعمال کرو، اللہ تعالیٰ کا بہت کرم ہے دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے - کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے میں. اندرون 20 یوم پورے شہر میں 40 کروڑ روپے سے زائد کے تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔
مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA نے مزید کہا اندرون شہر سب مل کر ہمارے خلاف سازش کر رہے ہیں، کچھ لوگ اس لئے الیکشن لڑے گے تاکہ انصاری ووٹ کو تقسیم کیا جائے، کچھ کی یہ کوشش ہوگی کہ ہم دیگر الزامات میں الجھ جائے، وقت آنے پر ہم پورے شہر کو اپنے انداز میں سمجھاۓ گے ان شاءاللہ مخالفین اپنی سازشوں میں ناکام رہے گے ہم غلط فہمی کا شکار نہیں ہے ہم زمینی کام کریں گے ہر گھر جاکرکے اپنا پروگرام بتاکرکے ووٹ کی اپیل کریں گے ان شاءاللہ شہر ہمیں مایوس نہیں کرے گا، حالیہ پارلیمنٹ الیکشن اسکی مثال ہے اور یک طرفہ ووٹ شوبھا تائی بچھاؤ کو ملی فرقہ پرستوں نے اسے ووٹ جہاد کا نام دیا، بھلائی کے کام کی کوشش کرنا برائی کے کام کو روکنا جہاد کہلاتا ہے مَیں نے یہ بات عیدگاہ سے بھی کہی تھی پارلیمنٹ الیکشن 2024 کی ووٹنگ کے دن کئی ہزار لوگ جب پولنگ بوتھ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ انکی ووٹ کٹ ہوگئی ہیں اور پانچ سال قبل جس نے بوگس ووٹ، میّت کی ووٹ، ڈبل ٹریپل ووٹ کا الزام لگا کر اصل original ووٹ کٹوائی، اس لیے جنکی ووٹ کٹ ہوئی ہے وہ ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کروائیں ہماری رابطہ آفس دارالخیر سے رابطہ کریں، ایک سازش اس مرتبہ یہ کی جانے والی ہے کہ آؤٹر کی کچھ ووٹیں سینٹرل میں لائی جائے، ہم بیدار ہیں ہم نے پہلے سے آفیسران کو لیٹر دے رکھا ہےاس طرف ہماری پوری نظر ہیں سینٹرل میں ووٹ نہیں آنے دیں گے انکی پلاننگ ہے جس گھر میں آٹھ دس ووٹ ہے وہاں سے دو پانچ ووٹ کٹوائی جائے، جب ووٹر لسٹ آے گی تو ہر گھر کا فرد یہ دیکھے سب کا نام ووٹر لسٹ میں ہے یا نہیں !
مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ آپ کو الجھانے کی اور بیل گاڑی کے نیچے چلنے والوں کے بھوکنے سے ہم کو بھوکنا نہیں ہے وقت آئے گا ہم سب کو جواب دیں گے آپ اگر کسی کی ذاتیات پر جاۓ گے تو آپ دودھ کے دھلے نہیں ہے کہتے ہیں نہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھاۓ جو انکے ساتھ رہتے اٹھتے بیٹھتے کھاتے پیتے سوتے ہیں انھوں نے ہمیں پکّی پکّی خبر دی ہے نا، ہم جب اسٹیج سے بولنے شروع کریں گے تو دال آٹے کا بھاؤ معلوم پڑجاۓ گا، لیکن ہم ایسی اوچھی گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں چھوکری چھاپ کھیل نہیں کھیلنا چاہتے، سیاست میں لڑو مردوں کی طرح لڑو جب ذاتیات پر بات آئی میرے اپنے لوگوں نے کچھ تحریر تیار کر رکھی مَیں نے انھیں منع کر دیا، انکا جواب دینا سازش کا شکار ہوجانا ہے اسطرح وہ ہمیں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں زمین پر کام کرنا ہے ووٹ بڑھانے کا کام کرنا ہے اسمبلی الیکشن کس طرح لڑنا ہے ہم آپ لوگوں کو دوبارہ جمع کریں گے ہم آپ کو بتاۓ گے کس طرح الیکشن لڑنا ہے ان شاءاللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی مَیں جاں نثار قائد و سالار وہاٹسپ گروپ کے ایڈمن پینل ممبران ذمہ داران کو دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں الیکشن کے وقت سب دکھائی دیگا ہم لوگ کیا کرنے والے ہیں اور ان شاءاللہ اللہ کی مدد شامل حال ہے تو کوئی بال بیکا نہیں کریں گا جیت و ہار اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے ہم محنت کریں جدوجہد کریں اور اللہ سے مانگیں، اللہ کی ذات پر بھروسہ اور امید ہے جیت ہماری ہوگی ان شاءاللہ. اس میٹنگ میں ہزاروں جاں نثار افراد شریک رہے. کچھ نوجوانوں نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کیلئے انکی پارٹی میں شامل ہوئے انکا مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں استقبال کیا گیا.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com