پرائیویٹ بجلی کمپنی کی آفس پر سماج وادی پارٹی کا شدید احتجاج ، ملازمین کو آفس باہر نکالا، بجلی سپلائی مستقل کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں : 3 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو ایم پی ایس سی ایل نامی نجی تقسیم کار کمپنی کے ذریعے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ مالیگاؤں سماج وادی پارٹی نے دوپہر میں کمپنی کے دفتر پر احتجاج کیا۔اس لئے کہ اس کمپنی کے خلاف عوام کو کئی شکایات ہیں اور بجلی کمپنی کے افسران ان پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ڈی پیز چار روز سے خراب ہوئی ہیں اور انہیں تبدیل نہ کیے جانے کے باعث کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ کمپنی کے عہدیداروں کے ذریعے اس پر توجہ نہ دینے پر عوامی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے بجلی کمپنی کے دفتر میں گھس کر نعرے بازی کرتے ہوئے تمام ملازمین کو باہر نکال دیااور بالآخر احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے یہی پر دھرنا آندولن بھی شروع کردیا ۔
اس ضمن میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بجلی کمپنی کے باپ کا راج نہیں چل رہا ہے کہ کسی بھی وقت پاور بند کرے، کمپنی کی من مانی برداشت نہیں کی جائے گی ۔آفس میں بیٹھ کر عوام کو آندھیرے میں رکھا جارہا ہے یہ سب بند ہونا چاہئے ۔انہوں نے یہاں زبردست ہنگامہ آرائی کیا اور عوامی حقوق کو حاصل کرنے کا پر زور مطالبہ بھی کیا ۔اس موقع پر سلیم گڑ بڑ، عارف حسین پاپا سمیت سماجوادی پارٹی کے درجنوں ورکر موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com