انجمن مسلم شاہ برادری کے صدر حاجی عبد الرحمن شاہ کے حق میں وقف بورڈ کا فیصلہ



انجمن مسلم شاہ برادری کے صدر حاجی عبد الرحمن شاہ کے حق میں وقف بورڈ کا فیصلہ 


مالیگاؤں (نامہ نگار) بروز پیر کو دوپہر میں تین بجے اُردو میڈیا سینٹر پر ہوئی پریس کانفرنس میں شاہ برادری کے صدر حاجی عبدالرحمن شاہ نے اہم معلومات دی۔ موصوف نے بتایا کہ مجھے جمہوری طریقے سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے وسیع گراؤنڈ میں 15 ہزار افراد کی موجودگی میں انجمن مسلم شاہ برادری کا صدر نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ لیڈران نے شاہ برادری کے درمیان جھگڑا لگانے کا کام کیا اور ہمارے کچھ بھائیوں نے پھوٹ پیدا کردی۔ 

اس دوران وقف بورڈ میں چینج رپورٹ دونوں گروپ کی جانب سے داخل کی گئی۔ طویل قانونی لڑائی 27 جون کو ختم ہوئی۔ اس معاملے میں ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی نے تفصیل سے بتایا کہ وقف بورڈ میں تمام شواہد اور قانونی نقاط کو دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوا ہے اور جمہوری طریقے سے نامزد عبدالرحمن شاہ کے ذریعے داخل کردہ چینج رپورٹ کو منظوری دی گئی اور ڈاکٹر امان کی چینج رپورٹ کو خارج کردیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ برادری کے ریاستی صدر عبدالرحمن شاہ نے بتایا کہ میں کامیابی کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کروں گا۔ شاہ برادری کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان شاء اللہ، ویلڈ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔ اس کام میں ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ ہماری دل و جان سے مدد کررہے ہیں ۔

اگر شاہ برادری کے کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ویلڈ کا کام ہوگیا تو ایم ایل اے فاروق شاہ کا شایانِ شان ہاتھی پر بٹھا کراستقبال کیا جائے گا۔ موصوف نے شاہ برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر توجہ دو، دو روٹی کم کھاؤ، مگر تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ عبدالرحمن شاہ نے تمام ہی باڈی کے ممبران اور برادری کے افراد کو مبارکباد پیش کی اور ایک جٹ ہوکر شا ہ برادری کی ترقی کیلئے کام کرنے کی اپیل کی، اس پریس کانفرنس میں لطیف پہلوان، شریف شاہ، سابق کونسلر بھیا لال اور اہم ذمہ داران وعہدیداران بڑی تعداد میں حاضر تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے