ایم سی ایل مالیگاؤں چیمپئن لیگ کا خطاب الکہف کے نام ، 41 ہزار نقد انعام و ٹرافی سے سرفراز
سی ایم سی اے کی جانب سے کلو اسٹیڈیم میں آئی پی ایل طرز پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
مالیگاؤں: 15 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن (CMCA)کے زیر اہتمام چیمپئن لیگ سیشن 2 کا انعقاد کلو اسٹیڈیم میں سی ایم سی اے کے صدر امین انصاری کی نگرانی میں خالد زماں اور ناظم دادا گروپ نے آرگنائز کیا گیا ۔آئی پی ایل طرز پرایم سی ایل 2 شہر کی چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 6 فرنچائزی رکھے گئے ۔اس لیگ میں 2 پلیئرز آئیکون تھے جبکہ بینکنگ 13 بڈنگ پلیئرز کی نیلامی ہوئی اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں الکہف، اعظمی اسپورٹس، فائٹر ، آر سی سی، نیو راج، ایم کے آر نے حصہ لیا۔اتوار کو دلچسپ مقابلے میں 2 ٹیموں الکہف اور اعظمی اسپورٹس کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اعظمی اسپورٹس نے 137 رنز بنائے۔ الکہف نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹ کھو کر شاندار جیت حاصل کی۔الکہف ٹیم کے کپتان فرید نسیمی، منان سر، امانت آفریدی، عادل انصاری، یاسین ہیرو،اسماعیل، فہیم، جانی شیخ، یاسین،عرفان، اویس، ابوہریرہ، متین شیخ، مصدق سر، سمیر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں چیمپین لیگ ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔فائنل فاتح ٹیم الکہف کو 41 ہزار روپے نقد اور مالیگاؤں چمپین لیگ ٹرافی تفویض کی گئی ۔ اور مفتوح اعظمی اسپورٹس کو 31 ہزار روپے تفویض کئے گئے ۔اس موقع پر مہمان کرام میں ، عزیز سر ، عتیقی عامر سر ، افتخار میٹرو، ریاض علی،عبد الاحد ممبر، اختر بھائی، ریتش بھائی سہارا، نوید زمزم ، اور سی ایم سی اے کے سبھی ذمہ داران موجود تھے۔اس موقع پر سی ایم سی کے سینئر کھلاڑی اظہر انصاری اور خالد زماں نے تقریب انعامات پروگرام کو بحسن و خوبی انجام دیا اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کا CMCA کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے تقسیم انعامات پر الکہف کے کھلاڑیوں کو چمپیئن شپ ملنے پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com