حسن پورہ وارڈ نمبر 14 کی گلیوں میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں افتتاح ، محلے کے سرکردہ افراد کی شرکت


حسن پورہ وارڈ نمبر 14 کی گلیوں میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں افتتاح ، محلے کے سرکردہ افراد کی شرکت 


مالیگاؤں (پریس ریلیز ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی آج ظہر کی نماز مسجد مرتضیٰ رمضان میں ادا کرنے کے بعد مسجد سے متصل گلیوں میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرنے پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اہلیانِ مالیگاؤں کو خبر دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے حسن پورہ کا بہت پرانا مسئلہ تھا جب بارش ہوتی ہیں تو اسکی تمام گلیوں میں گٹر کا گندہ پانی بھر جایا کرتا تھا، پورا محلہ اس سے پریشان رہتا تھا خاص طور پر ہماری ماؤں بہنوں کو بہت زیادہ تکلیف تھی بارش کے ایام میں جب گلیوں میں گٹر کا پانی بھر جاتا تھا انکو گھر سے نکلنا اور اپنی ضرورت کو پوری کرنا بہت مشکل ہوگیا۔

پچھلے دنوں بہت شور تھا مرتضی حسن مسجد میں نمازیوں کیلئے راستہ نہیں ہے اور اسی بات کو مدعا بناکرکے سیاسی مخالفین شور مچا رہے تھے، الحمدللہ مسجد کے عنوان سے ہم نے کام شروع کیا، حسن پورہ کی تقریباً آٹھ دس گلی جتنی گلیاں ہیں سب میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا کام جاری ہے اور وقت کے ساتھ اسکی تکمیل ہوگی ان شاءاللہ، مَیں اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہم سے کام لے رہا ہے، اور ہم نے جو وعدہ کیا تھا شہر کا ناک نقشہ تبدیل کریں گے، اور نقشہ تبدیل ہورہا ہے شہر کی بڑی بڑی اہم شاہراہ کے ساتھ گلی محلوں میں چھوٹا کام ہے وہ بھی ہورہا ہے، پچھلے دنوں اسمبلی اجلاس جاری تھا اتوار کو چھٹی کے دن مَیں مالیگاؤں آیا حسن پورہ مسجد کا ہی مسئلہ تھا چاروں طرف پانی بھرا ہوا تھا، مصلیوں کیلئے مسجد میں آنا جانا مشکل تھا، آنے کے بعد اسوقت جو سب سے بڑی دقت وجہ تھی جسکی وجہ سے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی تھی سلیب توڑواکرکے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل کروایا۔

 اور یہ ساری گلیاں گڑھے میں تھی، اسے بھرکرکے ہم نے اونچا کیا ہے اس پر روڈ کی تعمیر ہوگی، اور آئندہ بھی شہر میں جتنے کام ہیں ان تمام کاموں کی ان شاءاللہ تکمیل ہوگی. اس موقع پر محلے حسن پورہ و اطراف کے رہنے والے موجود تھے بالخصوص جمال ناصر، امام مسجد مرتضیٰ رمضان، حافظ فہیم، جلیس احمد، شفیق بھائی ٹکیہ والے، قاری اقبال، اخلاق حاجی، انیس الرحمن، قاری رضوان، اطہر ماما، گولڈن الیکٹرک والا، حسن ڈرائیور، اشفاق مقادم، شبیر احمد بیرے، ہارون ماسٹر، شکیل ہوٹل، راجو بھائی، نفیس جنتا اسپورٹس، محمد آمین وغیرہ قائد و سالار وہاٹسپ گروپ اور مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کے نگراں محمد حسین انصاری بنفس نفیس موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے