نیٹ امتحان گھپلہ: نیٹ ایگزام سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ، ٹیچر اور پرنسپل سمیت پانچ افراد گرفتار

نیٹ امتحان گھپلہ: نیٹ ایگزام سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ، ٹیچر اور پرنسپل سمیت پانچ افراد گرفتار 



 30 طلباء کے فون نمبر و والدین سے وصول کئے گئے دو کروڑ روپے کے دستخط شدہ چیک ضبط




گودھرا : 15 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) NEET، میڈیکل کورسز کا داخلہ امتحان تنازعات میں گھرا ہوا ہے، ایسے میں گجرات کے گودھرا میں پولس نے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔  اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیچرس NEET کی جوابی پرچہ حل کر رہے ہیں۔اس دھاندلی کے خلاف پولس نے اب تک 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلع پولس کے سربراہ ہمانشو سولنکھی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ٹیچر تشار بھٹ، اسکول کے پرنسپل پرشوتم شرما اور ایک ایجوکیشن کنسلٹنسی فرم کے سربراہ پرشوتم رائے شامل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق  گجرات کے گودھرا میں ایک ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولس نے ٹیچرس کو گرفتار کیا جو NEET کی جوابی پرچے حل کر رہے تھے۔انکے پاس سے 30 طلباء کا فون نمبر اور کار میں 7 لاکھ روپے اور 2 کروڑ 30 لاکھ کے چیک ضبط کئے گئے ہیں ۔


پولس کی جانچ پڑتال ہر تشار بھٹ کے موبائل فون سے 30 طلباء کے فون نمبر ملے۔  اور اور کار میں 7 لاکھ روپے ملے جبکہ دو کروڑ 30 لاکھ روپے کا چیک ضبط کیا گیا ہے۔  ان چیکوں پر طلباء کے والدین کے دستخط درج ہیں۔ اس طرح کی ل خبر ہندوستان ٹائمز نے دی ہے۔

پولس جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان اساتذہ نے طلباء سے کہا تھا کہ وہ جوابی پرچہ خالی چھوڑ دیں۔طلباء کو جوابی پرچہ خالی چھوڑنے کو کہا گیا، جس کے بعد استاد نے جوابات لکھے۔ اس قسم کا معاملہ جلارام اسکول میں پیش آیا ہے۔ اس ضمن میں ملزم رائے نامی شخص نے ان طلباء کو بھٹ سے ملوایا۔ بھٹ فزکس کے ٹیچرے ہونے کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی جلا رام گودھرا علاقے کے سپرنٹنڈنٹ بھی ہیں۔رائے کے پاس رکھے چیکوں پر طلباء کے والدین کے دستخط ہیں۔پولس اس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے