"اسکول چلے ہم"، پانگل اسکول میں شاندار پروگرام کا انعقاد
شولاپور : 15 جون ( بذریعہ آفرین شیخ) ایم۔ اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں اس تعلیمی سال کے اسکول کے پہلے دن *اسکول چلے ہم* پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا انعقاد اسکول کے نعیم شیخ میموریل ہال میں ہوا، اسکول کے پہلے دن طلباء کا استقبال پھولوں کی پنکھڑیان برسا کر اور مٹھائی تقسیم کرکے کیا گیا۔ مہمانوں کے دستِ مبارک اسکول کی لڑکیوں میں درسی کتابیں، حجاب یونیفارم، اسکول بیگ تقسیم کئے گئے۔ اور لڑکوں کو درسی کتابیں اور اسکول بیلٹ تقسیم کیے گئے ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی عبدالغفور سوداگر، ابراہیم جمعدار، عبدالخالد صاحب وغیرہ تھے۔ پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے صدارت کی ، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، نکہت نلّا مندو، فوزیہ شیخ، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین حضرت و خواتین موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت الطاف صدیقی نے کی اور شکریہ طارق شیخ نے ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے خلیل پیرم پلی، محمود خطیب، محسن مشال، زینب کاتنگھر، رضیہ گبورے، ثنا آوٹے وغیرہ نے محنت کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com