سابق مئیر عبد المالک پر فائرنگ ، زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا
مالیگاؤں : 26 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سابق مئیر عبد المالک یونس عیسی پر اتوار کی رات تقریباً ایک بجے کے آس پاس فائرنگ کردی گئی ہے ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق عبد المالک پر یہ فائرنگ آگرہ روڈ پر واقع شاہ بلڈنگ مٹیریلس کے پاس کی گئی ۔جائے واردات پر پولس حکام پہنچ کر پنچنامہ کی کارروائی میں مصروف ہیں ۔جائے واردات پر پولس کو دو کارتوس کے خول ملنے کی اطلاع ہے ۔۔یہ بھی بتایا گیا ہے عبد المالک کو زخمی حالت میں دوارکا منی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ عبد المالک پر دو سے تین راؤنڈ فائرنگ ہوئی ہیں ۔البتہ پولس کی جانب سے ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ کتنے راؤنڈ فائر ہوا اور گولی کمر اور ہاتھ میں لگنے کی اطلاع ہے ۔
یہ فائرنگ کس نے کی اور کیوں کی؟ اسکی تفتیش پولس کررہی ہے ۔اس واقعہ سے شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی ہے، خیال رہے کہ سابق میئر عبد المالک یونس عیسی مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر ہیں ۔ انکی حالت کیسی ہے؟ اس تعلق سے ابھی تفصیلات سامنے آنا باقی ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com