مجلس کے ضلعی صدر عبدالملک پر حملہ،جسم پر تین گولیاں لگی، ناسک اسپتال منتقل، دیر رات گئے فائرنگ کی واردات
رات بھر پولس جانچ میں مصروف رہی ، ضلع ایس پی وکرم دیشمانے کیساتھ ایڈیشنل ایس پی ،ڈی وائے ایس پی جائے واردات پر پہنچے
ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کی پولس ہر تنقید و مذمت ، اصل گنہگاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں: 27 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتوار کی شب تقریباً ایک سے دیڑھ بجے کے درمیان سابق میئر عبدالمالک اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ پرانے آگرہ روڈ پر واقع شاہ بلڈنگ مٹیریل کے پاس بیٹھے تھے۔ تب ہی نامعلوم افراد نے تقریباً 5 فٹ کی دوری سے عبدالمالک پر فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گولی ان کے سیدھے ہاتھ کو چھوڑ کر نکل گئی جبکہ ایک اور گولی پیٹ پر لگی لیکن وہ پسلیوں کو چھوتے ہوئے سینے میں پیوست ہوگئی۔ ایک اور گولی ان کے پیر میں لگی۔ اس کی وجہ سے ان کے اُلٹے پیر کی ہڈیاں تین جگہ سے فریکچر ہوگئیں۔ ان کا MRI ڈاکٹر ونچورکر کے اسپتال میں کیا گیا جہاں ڈاکٹر سعید احمد فارانی، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر عبدالقدیر عثمانی، ڈاکٹر ارشد وغیرہ موجود تھے۔ بعد میں انہیں سٹانہ روڈ کے دوارکا منی اسپتال میں داخل کیا گیا۔
دوارکا منی اسپتال میں دو گولیاں نکال لی گئی اور ایک گولی پیر میں جا کر پیوست ہوگئی ۔ڈاکٹروں نے انہیں ناسک روانہ کیا ہے ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی شہر ASP انیکیت بھارتی، DYSP تیگ بیر سنگھ کے ساتھ دیگر پولس اسٹیشنوں کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچے جہاں سے انہیں ابتداء میں گولیوں کے ۲ خول (کور) ملے۔ حالات کے جائزہ لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار بتائے گئے۔ پولس اعلیٰ افسران نے دواخانے میں جاکر عبدالمالک سے ملاقات کر انکا بیان لیا ۔
فائرنگ کی خبر شہر بھر میں پھیلی تو تمام ہی سیاسی پارٹیوں کے قائدین و سوشل ورکر بالخصوص MLA مفتی محمد اسماعیل قاسمی، مستقیم ڈگنیٹی، اعجاز بیگ، یوسف الیاس، ذلو سیٹھ، رضوان خان، ندیم الدین فٹر، حافظ عبداللہ، حافظ عبیدالرحمٰن وغیرہ اسپتال پہنچے اور زخمی عبدالمالک کی عیادت کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی۔ ان لیڈران بالخصوص مفتی اسمٰعیل نے مذکورہ واقعہ پر اظہارِ مذمت کرتے ہوئے پولس حکام سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مفتی اسمٰعیل نے کہا کہ پولس لاء اینڈ آرڈر پر قابو پانے میں ناکام ہے ۔شہر میں جنگل راج چل رہا ہے ۔سابق میئر پر گولی چلانے انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔پولس صبح تک فوری ایکشن لے کر اصل گنہگاروں کو گرفتار کرے قرنی ہم شہر کے ذمہ داران کے ساتھ لائحہ عمل تیار کرینگے ۔اس موقع پر سابق میئر عبدالمالک کے بھائی ڈاکٹر خالد پرویز، عبدالماجد حاجی، ارباز خان، سیف اللہ، مظہر، ذاکر حاجی، رفیق رفو، احرار ڈاکٹر خالد پرویز، نشیط عبدالمالک، محمد حنیف، طانش شیخ، فرحال شیخ وغیرہ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب رات میں تقریباً تین بجے سے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی اور ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اپنے عملہ کے ساتھ آگرہ روڈ پر جائے واردات کے مقام پر دوبارہ پہنچے اور تفتیش تیز کردی ۔چھان بین میں انہیں مزید دو خول حاصل ہوئے ۔واردات کے مقام پر پولس کی بھاری جمعیت موجود تھیں ۔صبح پانچ بجے ضلع ایس پی وکرم دیشمانے مالیگاؤں تشریف لائے اور انہوں نے بھی ایڈیشنل ایس پی و ڈی وائی ایس پی کے ساتھ جائے حادثہ کا جائزہ لیا ۔پولس صبح تک آگرہ روڈ پر ڈٹی رہی ۔شہر بھر میں پولس متحرک ہوگئی ہیں ۔کرائم برانچ کے علاوہ اعلیٰ پولس حکام کی ہدایت پر پولس کی بھاری نفری سرچ آپریشن میں مصروف ہیں تا کہ ملزمین کو گرفتار کیا جاسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com